Wed, 14 Jun 2023 10:54:28
موسمیاتی سائنس سنٹر نے منگل کے روز بتایا کہ گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کا اثر راجستھان میں 15 جون سے دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گردابی طوفان کا اثر 12 ضلعوں میں دیکھا جائے گا۔ اس نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کیا ہے۔ گردابی طوفان کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے راجستھان سے گجرات کے پوربندر، بھج، اوکھا اور گاندھی دھام جانے والی ایک درجن سے زیادہ ٹرینوں کو عارضی یا مکمل طور سے رد کر دیا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 21:46:34
اگر آپ فلائٹ سے دہلی سے ممبئی کا سفر کرتے ہیں یا ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ دہلی سے ممبئی تک 24 گھنٹے کی ایڈوانس بکنگ کے لیے فلائٹ ٹکٹ کی قیمت فی الحال 14000 روپے ہے۔ یہ عالمی سطح پر سب سے مہنگے گھریلو ہوائی کرایوں میں سے ایک ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 21:42:55
دہلی ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کا پچھلا حصہ گزشتہ اتوار کے روز اس وقت زمین سے ٹکرا گیا جب طیارہ کی لینڈنگ کرائی جا رہی تھی۔ اس واقعہ کی جانکاری سامنے آنے کے بعد شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ یعنی ڈی جی سی اے نے جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 18:15:17
کانگریس نے سائبر کرائم اور ڈیٹا لیک کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات کے لیے مودی حکومت کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ اسے لوگوں کی رازداری کی فکر نہیں ہے اس لئے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 18:06:56
پاکستان کی قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت 9 مئی کو ملک گیر فسادات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سمیت تمام شرپسندعناصر کے خلاف فوری سماعت کے لئے قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور کرلی۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 18:04:27
ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر کھنڈالا گھاٹ کے پاس منگل کے روز ایک کیمیکل آئل ٹینکر میں دھماکہ کے ساتھ آگ لگ گئی۔ اس آگ میں جل کر 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 17:57:08
مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں آج منگل کو بھی ایک سیاح سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت پون نائک (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 17:56:05
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ستپورا بھون میں پیر کے روز لگی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو تو پا لیا گیا لیکن تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر رکھی ہزاروں سرکاری فائلیں خاک میں مل گئیں۔ ان میں کئی محکموں کی اہم فائلیں تھیں جو نذرِ آتش ہو گئیں۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 17:51:48
دودھ اور متعلق مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا اور عوام کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ اشیائے خرد و نوش کے داموں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دودھ کے معاملہ میں کوئی راحت نہیں مل رہی۔ مئی مہینے کے لیے خوردہ افراط زر (ریٹیل انفلیشن) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مقابلہ مئی میں دودھ اور متعلق مصنوعات کی مہنگائی میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy