Thu, 15 Jun 2023 18:49:35
بیلگام چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام تاجروں اور صنعت کاروں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خاموش احتجاجی ریالی نکالی اور ریاستی وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 17:16:37
اے پی سی آر کی بروقت مداخلت کے بعد شدت پسند ہندو تنظیموں کی طرف سے منعقد کی گئی مہا پنچایت کو رد کردیا گیا ہےجس کے ساتھ ہی ریاست اُترا کھنڈ میں امن و امان بحال ہو گئی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بلائی گئی مہا پنچایت کے اعلان سے پوری ریاست میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی، بالخصوص مسلمانوں کی زمین تنگ کی جارہی تھی، مگر شہری حقوق کے تحفظ کے لیے قائم ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائس (اے پی
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:41:56
گروہا جیوتی اسکیم کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ ہر گھر کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا ریاستی کانگریس حکومت نے اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:28:00
دہلی، سمیت اتر پردیش، بہار، اتراکھنڈ، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور آس پاس کے علاقوں سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کا اثر ہے- کئی مقامات پر درجہ حرارت40ڈگری یا اس سے بھی تجاوز کر گیا ہے- کئی ریاستوں میں دوپہر کے وقت لو اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں - وہیں پورے موسم گرما کا سب سے بڑا قہر اب دیکھنے کو مل رہا ہے- دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41/ اور کم از کم 28ڈگری سیلسیس رہنے کا
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:23:52
اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں 15 جون کو منعقد ہونے والی ہندو تنظیموں کی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت لو جہاد کے حوالے سے ہونے والی تھی۔ چونکہ یہاں 14 سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا مہاپنچایت کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:16:37
مدھیہ پردیش میں آج بی جے پی کو شدید جھٹکا اس وقت لگا جب مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے حامی بیجناتھ یادو نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔ انھیں پی سی سی چیف کملناتھ نے بدھ کے روز کانگریس کی رکنیت دلائی۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:12:56
لاء کمیشن نے پھر سے یونیفارم سول کوڈ پر کنسلٹیشن (مشورہ) کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے عوامی اور مذہبی اداروں سے رائے طلب کی گئی ہے۔ کمیشن نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ 22ویں لاء کمیشن نے یونیفارم سول کوڈ (یکساں شہری قانون) کے بارے میں منظور شدہ مذہبی اداروں کے نظریات کو جاننے کے لیے پھر سے فیصلہ لیا ہے۔ جو لوگ بھی اس تعلق سے دلچسپی رکھتے ہیں اور خواہش مند ہیں وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:01:40
دموہ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رجنی باتھم نے مدھیہ پردیش کے دموہ شہر میں واقع گنگا جمنا اسکول کے معاملے میں تین ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر آج عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 11:54:33
کرناٹک ہائی کورٹ نے بیدر کے شاہین اسکول کے انتظامیہ کے 4 افراد کے خلاف درج غداری کے مقدمہ کو کالعدم کر دیا۔جہاں جنوری 2020 میں سی اے اے اور این آری کے خلاف چوتھی ، پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبہ نے ایک ڈرامہ پیش کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy