Wed, 14 Jun 2023 21:02:26
گجرات کے تاپی ضلع میں مایاپور اور دیگاما گاؤں کو جوڑنے والی مندھولا ندی پر زیر تعمیر پل منہدم ہو گیا ہے۔ اس حادثہ میں فی الحال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:29:20
سی بی آئی بالاسور ٹریپل ٹرین حادثہ کی جانچ کر رہی ہے، وہیں کانگریس نے بدھ کے روز ریلوے بورڈ کے ایک رکن کے ذریعہ لکھے گئے خط میں پیش کیے گئے پانچ معاملوں پر سوال اٹھایا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا سی بی آئی اس کی بھی جانچ کرے گی؟
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:25:56
منی پور میں تشدد کی آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی ہے۔ ریاست کے کھامین لوک علاقے میں فائرنگ کے دوران 9 افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی باری کے واقعہ میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:22:24
تمل ناڈو کے بجلی کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا، حراست میں سینتھل بالاجی کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں چنئی کے اومندورار سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:18:45
اتراکھنڈ کے اترکاشی میں لو جہاد کے خلاف 15 جون کو مہاپنچائیت بلائی گئی ہے، جس کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ وکیل شاہ رخ عالم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طبقہ کو جگہ خالی کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو اشتعال انگیز تقریر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تقریب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ت
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:14:41
آر بی آئی یعنی ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کو لندن سنٹرل بینکنگ کے ذریعہ ’گورنر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دراصل شکتی کانت داس نے آر بی آئی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بڑے فیصلے لیے ہیں، انہی کو پیش نظر رکھتے ہوئے لندن سنٹرل بینکنگ کے ذریعہ انھیں یہ اعزاز بخشا گیا۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:10:35
کھاپ پنچایتوں نے پہلوانوں کی حمایت میں اور برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ’ہریانہ بند‘ کا اہمتمام کیا ہے۔ کھاپ پنچایتوں نے اس دوران بہادر گڑھ کے آسودا موڑ کے قریب قومی شاہراہ نمبر 9 کو بند کر دیا۔ اس کے علاوہ دہلی-روہتک روڈ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:07:35
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی انتخابات لڑے بغیر ہی جموں وکشمیر پر حکومت کر رہی ہے جو ہمارے لئے بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی مضبوط ہوتی تو یہاں الیکشن منعقد ہوئے ہوتے۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:03:07
بحیرہ عرب سے اٹھنے والے گردابی طوفان ‘بپرجوئے‘ کے پیش نظر ایک طرف جہاں ہندوستان میں حفاظتی اقدام کیے جا رہے ہیں وہیں پاکستان میں ہلچل نظر آ رہی ہے اور ملک کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین انعام حیدر ملک نے یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy