Sun, 18 Jun 2023 07:34:33
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کو کہا کہ آئین ان کے لیے قرآن، گیتا اور بائبل ہے، انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ کی بات آتی ہے تو یہ ہر ایک ہندوستانی کے لیے مقدس کتاب ہے۔ وزیر جی پرمیشور تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم کی مخالفت پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 21:59:08
ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں گرمی نے اپنا قہر برپا کر رکھا ہے۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش بھی شامل ہے جہاں روزانہ گرمی اور لو کے تھپیڑوں کی زد میں آنے سے بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ رہے ہیں اور اموات کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 21:48:01
200 یونٹ تک گھریلو مقاصد کے لیے مفت بجلی حاصل کرنے والی گروہا جیوتی اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل 18 جون سے شروع ہورہاہے۔بتایا گیا ہے کہ اسکیم کے لئے https://sevasindhu.karnataka.gov.in پورٹل پرتفصیلات درج کرنا ہوگا۔ موبائل فون/کمپیوٹر/لیپ ٹاپ سے بھی اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 20:03:37
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کے پی ایس آئی ہنومنت کڈگنٹی اور فوڈ انسپکٹر پانڈونائک نے پورورگہ چیک پوسٹ پر ایک ماروتی سوزوکی کار پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر گاڑی پر موجود راشن چاول کو اپنی تحویل میں لے لیا۔چھاپہ ماری کی یہ واردات سنیچر کو پیش آئی۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 16:05:06
جنوبی کینرا میں ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری نبھانے والے روی کمار ایم آر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پر مولئی موہیلن کو نئے ڈی سی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 16:01:23
ماہی گیری ، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل کے وزیر منکال وئیدیا نے جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کا دورہ کیا اور وہاں پر سرکاری افسران کے ساتھ میٹنگس منعقد کرتے ہوئے سمندری کٹاو کی وجہ سے علاقے کے عوام ، ماہی گیری اور مچھیروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 15:50:16
مرونتے ساحل پر تیز اور طوفانی لہروں کی وجہ سے زبردست سمندری کٹائی ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے عام لوگوں کے چلنے پھرنے کی سڑک بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔ جس رفتار سے سمندری موجیں کنارے کو کاٹ رہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پوری سڑک سمندر میں بہہ جائے گی ۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 15:48:02
جنوبی کینرا میں فرقہ وارانہ انتقام کی وجہ سے قتل کیے گئے چار افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور ریاستی حکومت نے فی کس 25 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 08:32:58
متحدہ عرب امارات کے عجمان میں واقع تھمبے گروپ جس کی بنیاد 1997 میں ڈاکٹر تھمبے محی الدین نے رکھی تھی، اپنی کامیابی کے 25 سال مکمل کرلئے ہیں، آج تھمبے گروپ کارپوریٹ دنیا میں اپنی ایک شناخت قائم کرچکا ہے اور ایک ملٹی ڈومین ملٹی اماراتی پلئیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy