Sun, 23 Jul 2023 11:14:30
بینگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے اپنی بسوں میں گزشتہ ماہ جون کے دوران خصوصی اسکواڈ سے13,196بسوں کی چیکنگ کے دوران ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے کے2,677معاملات کا پتا لگا کر5لاکھ روپئے جرمانہ کی صورت میں وصول کئے ہیں،اس کے علاوہ کنڈکٹروں سے چوری کی رقم کے ایک ہزار معا ملات کا بھی پتا لگا یا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 21:12:11
رواں سال جون تک 87 ہزار سے زائد ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑی ہے، اس بات کی اطلاع ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لوک سبھا میں دی۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 21:07:08
نریندر مودی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ کے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کو ایک حیران کن چیلنج کا سامنا ہے۔ شہر کے تقریباً تمام ہوٹل مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں اور دستیاب چند کمروں کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ عام لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 20:22:55
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اوسط سے دو درجے کم ہے۔ موسمیات کے ماہر نے قومی راجدھانی دہلی میں دن کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ مطلع کے عام طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 20:19:20
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن وراٹ کوہلی کے ریکارڈز کے نام رہا۔ کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کے آل ٹائم عظیم بلے باز سر ڈونلڈ بریڈمین کے ریکارڈ کی برابری کی۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 18:36:03
بارڈر ٹیکس محکمہ کے افسران نے آئی جی آئی ایئرپورٹ، ٹرمینل-3 پر تین تاجکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں کے پاس سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 18:30:54
قطب مینار کمپلیکس میں واقع مغل مسجد کے معاملہ میں دہلی وقف بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے 1914 کے اس نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس کے تحت اس مسجد کو محفوظ عمارت قرار دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 18:24:17
منی پور کی وائرل ہونے والی ویڈیو معاملے میں پولیس نے ہفتہ (22 جولائی) کو ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خواتین کے ساتھ بربریت کے معاملے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے۔ اس دوران راجدھانی امپھال سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 17:18:35
اتراکھنڈ میں جمعہ کی دیر رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب دریا اپھان پر ہیں۔ کئی مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی قومی شاہراہوں کے ایک حصے سمیت کئی سڑکیں بہہ گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy