Tue, 25 Jul 2023 10:37:43
منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں پولیس نے ساتویں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب پولیس سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی جگہ جگہ سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ پولیس نے اب تک جن سات افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے ایک نابالغ ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر دیگر ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:34:39
سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کردہ منی لانڈرنگ معاملے میں میڈیکل گراؤنڈ پر دہلی کے سابق وزیر صحت ستیند رجین کو دی گئی عبوری ضمانت پیر کے روز پھر سے پانچ ہفتے کے لیے بڑھا دی۔ اس سے قبل عدالت نے 10 جولائی کو جین کی عبوری ضمانت 24 جولائی تک کے لیے بڑھانے کا فیصلہ سنایا تھا۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:29:38
کانگریس نے پیر کے روز پرزور انداز میں مطالبہ کیا کہ منی پور تشدد معاملے پر پی ایم مودی پارلیمنٹ میں آ کر بیان دیں اور رول 267 کے تحت بحث کرائیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ رول 267 کے تحت بحث ہونے کی صورت میں ہی منی پور پر مرہم لگے گا۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 19:14:18
ساحلی کرناٹکا کے تینوں اضلاع اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے کئی دیہاتوں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ بچوں کو اسکول اور کالج میں پہنچنے میں دشواریوں کو دیکھتے ہوئے ضلع اُترکنڑا سمیت ضلع اُڈپی اور ضلع دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے الگ الگ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تینوں اضلاع میں تعلیم گاہوں میں چھٹی کا اع
View more
Mon, 24 Jul 2023 18:24:15
معروف سیاحتی مقام کولور کے Arasinagundi فالس کو دیکھنے کے دوران اچانک ایک 23 سالہ نوجوان کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے تیز بہاو والے پانی میں گرکر لاپتہ ہوگیا۔ واردات اتوار کو پیش آئی تھی، البتہ اس تعلق سے ایک وڈیو پیر کو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 17:25:30
منی پور معاملے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے پیر کے روز نہ ہی لوک سبھا میں کوئی کام ہو سکا، اور نہ ہی راجیہ سبھا کی کارروائی بہتر انداز میں چل سکی۔ دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی آج دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی اور منی پور کو لے کر جاری ہنگامہ فی الحال ختم ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 17:22:05
پیر کے روز منی پور معاملے پر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ راجیہ سبھا میں بھی منی پور ایشو کو لے کر ماحول گرمایا رہا۔
View more
Mon, 24 Jul 2023 17:21:20
سپریم کورٹ نے وارانسی کی ضلعی عدالت کے حکم پر پیر 26 جولائی کی شام 5 بجے تک روک لگا دی جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ گیانواپی مسجد کمپلیکس کے سروے کی سائنسی کھدائی کی اجازت دی گئی تھی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا مسجد پہلے سے موجود مندر پر بنائی گئی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy