Tue, 03 Oct 2023 21:13:49
ہندوستان کی جانب سے خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا ہندوستان پر الزام کے بعد کینیڈا کے ساتھ تعطل جاری ہے۔کینیڈا کے ان بے بنیاد الزاما ت کے خلاف ہندوستان کینیڈا کے خلاف مسلسل سخت رویہ اپنا رہا ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 21:09:02
ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ آج (3 اکتوبر) کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان نے نیپال کو 23 رنز سے شکست دے کر آخری چار میں رسائی حاصل کر لی۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو یشسوی جیسوال تھے جنہوں نے سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کو 200 کا ہندسہ عبور کرنے کی بنیاد فراہم کی۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 21:01:59
بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے منگل کو بہار حکومت کی طرف سے کرائی گئی ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر اپنا پہلا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت کو اب عوامی جذبات اور توقعات کے مطابق اپنے ارادوں اور پالیسیوں میں بہتری لانی چاہئے اور ذات پر مبنی مردم شماری فوری شروع کرنی چاہئے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:55:36
سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس (انڈین پولیس سروس) افسر سنجیو بھٹ کو حکم دییا ہے کہ انہوں نے عدالت کا وقت ضائع کیا ہے لہذا وہ گجرات ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کریں۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے ان کی تین درخواستیں مسترد کر دیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:51:34
تونس کے صدر قیس سعید کہا کہنا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’کہ ہم تعاون قبول کرتے ہیں، احسان یا خیرات نہیں!‘‘
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:47:22
دہلی کے اسپیشل سیل نے منگل کو راجدھانی میں مختلف نیوز پورٹل ’نیوزکلک‘ سے وابستہ صحافیوں کے کم از کم 30 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی۔ دریں اثنا، پولیس کئی صحافیوں کو پوچھ گچھ کے لیے بھی لے گئی اور ان کے یہاں سے لیپ ٹاپ وغیرہ چیزیں بھی ثوبت کے طور پر ضبط کر لی گئیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے صحافیوں پر چھاپہ ماری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ یہ چھاپہ ماری ب
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:42:04
انکم ٹیکس کی مبینہ چوری معاملے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کمپنی نیٹ فلکس اور ہندوستانی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل انکم ٹیکس محکمہ نے 196 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے کمپنی کو نوٹس بھیجا ہے، لیکن اب معاملہ انکم ٹیکس ٹریبونل پہنچنے والا ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:39:31
رام سیتو کے اوپر دونوں طرف دیوار تعمیر کرانے اور رام سیتو کو قومی وراثت قرار دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی آج سپریم کورٹ سے خارج ہو گئی۔ یہ مفاد عامہ عرضی ہندو پرسنل لاء بورڈ نامی ایک ادارہ کے سربراہ اشوک پانڈے نے داخل کی تھی۔ عرضی دہندہ نے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ ’دھنش کوڈی‘ کے پاس سمندر میں رام سیتو کے اوپر 100 میٹر تک دیوار بنانے کی ہدایت دی جائے۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دی
View more
Tue, 03 Oct 2023 20:36:30
سپریم کورٹ نے منگل کو تلگو دیشم پارٹی کے سپریمو اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی عرضی پر کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ چندرابابو نائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق ایک کیس میں سلاخوں کے پیچھے قید ہیں۔ جسٹس انیرودھا بوس اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy