Tue, 03 Oct 2023 12:24:44
بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کو روکنے کی بہت کوششیں ہوئیں اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا، لیکن نتیش حکومت ہار نہیں مانی۔ اب لوک سبھا انتخاب سے چند ماہ پہلے ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے نتیش کمار نے ذات پر مبنی مردم شماری کا مکمل ڈاٹا جاری کر دیا ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق جاری سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت بہار کی آبادی 13 کروڑ سے زیادہ ہے جس میں ہندو طبقہ کی آبادی 81.9 فیصد ہے۔ دیگر مذاہب کی ب
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:06:59
ہندوستان میں پیر کی شام کئی ریاستوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی۔ زلزلہ شمال مشرقی ریاستوں میں آیا ہے جہاں آسام، میگھالیہ، تریپورہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں بھی تیز جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 درج کی گئی ہے۔ اچانک آئے اس زلزلہ سے کئی علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ لوگ گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے بھی نظ
View more
Tue, 03 Oct 2023 11:57:16
مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع واقع ایک اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 لوگوں کی موت نے اسپتال انتظامیہ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں ہوئی اموات نے اپوزیشن پارٹیوں کو حکمراں طبقہ کے خلاف بولنے کا موقع بھی فراہم کر دیا ہے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 11:52:27
مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 12نومولود بچوں اور اتنے ہی بالغ افراد کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے وہاں افراتفریح کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ ہاسپٹل کے ڈین نے اس کیلئے ادویات اور دواخانہ کے عملہ کی کمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 11:43:48
ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ترکی نے اتوار کے روز شمالی عراق میں کردوں کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ 20 اہداف کو تباہ کردیا، جن میں ان کے غار، پناہ گاہیں اور ڈپو شامل ہیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 11:39:28
تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے، راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ریاست کی تمام 48 سیٹوں پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں آزادانہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کااظہارپارٹی کے ایک اعلیٰ لیڈر نے پیر کو کیا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 00:52:41
ڈینگی وائرس یا ڈینگی بخارجن مچھروں سے پھیلتا ہے،وہ مچھر صبح طلوع آفتاب سے لے کر 8 بجے تک اورپھر شام غروب آفتاب کے وقت باہر نکلتے ہیں۔ رات کو جو مچھر کاٹتے ہیں، اُس سے ڈینگی نہیں ہوتا، دن میں کاٹنے والے مچھروں سے ڈینگی ہوتا ہے، لٰہذا ضروری ہے کہ جو لوگ دن کے اوقات میں اپنے گھروں میں ہوتے ہیں وہ اپنے آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھیں، یہ معلومات بھٹکل سرکاری اسپتال کے معروف فزیشن ڈاکٹر لکشمیش نے دی۔
View more
Mon, 02 Oct 2023 21:15:37
اڈپی کے ماجور گاوں میں ناگ بن اور آس پاس کے مکانات پر جھولتا ہوا ایک بہت بڑا درخت کاٹنے کے دوران حادثاتی طور پر درخت گرنے سے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دیگر دو مزدور سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔
View more
Mon, 02 Oct 2023 21:12:14
کل شام ایک اجنبی شخص کی طرف سے چاقو گھو زنی کی وجہ سے زخمی ہونے والے بنس راگھو عرف راگھویندرا شیریگار (42 سال) نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح منی پال کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy