Tue, 03 Oct 2023 13:57:08
منی پور میں نسلی تشدد کی آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ریاست میں ایک بار پھر تشدد کی لہر پھیلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ دو طلبا کے لاپتہ ہونے اور پھر ان کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد حالات پھر سے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ طلبا کی موت معاملے میں منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے جانکاری دی ہے کہ 4 افراد کی گرفتاری سی بی آئی کے ذریعہ عمل میں آئی ہے۔ اس گرفتاری کی وجہ سے ماحول مزید خراب ہونے کا
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:54:02
مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں آج دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ناندورا-ملکاپور ریاستی شاہراہ پر ایک بھیانک حادثہ میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سو رہے 10 مزدوروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 6 دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:46:00
ایک ہندوستانی ارب پتی اور ان کے بیٹے سمیت 6 لوگوں کی موت طیارہ حادثہ میں ہونے سے کنبہ میں غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ یہ طیارہ حادثہ گزشتہ جمعہ کے روز ہوا تھا، حالانکہ اس کی تفصیل اب سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جو حادثہ کا سبب بنا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:40:50
بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے جہاں رواں سال مچھر سے پھیلنے والی بیماری کے باعث ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:33:06
نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے راجدھانی دہلی اور ملحقہ این سی آر میں نیوز کلک ویب سائٹ کے صحافیوں کے احاطے پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ کارروائی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت کی جا رہی ہے۔ اسپیشل سیل نے منگل کی صبح دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں بیک وقت چھاپے مارے۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:20:34
نیشنل ہائی وے 66 پر کاروار شہر اور بینگا کو جوڑنے والی جن چار سرنگوں کو پچھلے تین مہینوں سے آمد و رفت کے لئے بند رکھا گیا تھا انہیں عبوری طور پر کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے کہا ہے کہ اگر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے 8 اکتوبر تک ضلع انتظامیہ افسران کی موجودگی میں تھرڈ پارٹی سے سرنگوں معائنہ نہیں کروایا اور موٹر گاڑیوں اور عوام کی آمد و رفت کے لئے سرنگیں
View more
Tue, 03 Oct 2023 13:15:51
شیموگہ کے مضافات راگی گُڈے میں میلاد النبی کے جلوس کے دوران سنگ باری اور توڑ پھوڑ کے بعد حالات جو کشیدہ ہوگئے تھے اس پر قابو پایا گیا ہے مگر احتیاطی طور پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری ہیں ۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:51:43
ون نیشن ون الیکشن کمیٹی کے ممبر و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے پیر کے روز کہاکہ‘ ون نیشن، ون الیکشن’پر حتمی فیصلہ لینے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے قومی، علاقائی اور تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ گفت وشنید کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Tue, 03 Oct 2023 12:46:58
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ اگر کچھ لوگ دہشت گردی کا سہارا لیتے ہیں تو ملک کی شناخت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے، کانگریس کا دہشت گردی سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy