ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    لوک سبھا سکریٹریٹ نے محمد فیضل کو دوبارہ نااہل قرار کیا

    لوک سبھا سکریٹریٹ نے محمد فیضل کو دوبارہ نااہل قرار کیا

    Thu, 05 Oct 2023 13:46:29 
    لکشدیپ کے این سی پی رہنما  محمد فیضل کی لوک سبھا رکنیت ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں منگل کو فیصل کو قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں کیرالہ ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا لگا تھا۔ ہائی کورٹ نے محمد فیصل کی سزا اور سزا معطل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد بدھ کو لوک سبھا نے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
    میری گرفتاری وزیر اعظم مودی کے درد اور خوف کا ثبوت ؛ سنجے سنگھ کا بیان

    میری گرفتاری وزیر اعظم مودی کے درد اور خوف کا ثبوت ؛ سنجے سنگھ کا بیان

    Thu, 05 Oct 2023 13:30:22 
     عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بدھ کو کہا کہ انہیں اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ مرکزی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مسلسل بول رہے ہیں۔ عآپ لیڈر نے ای ڈی کے ذریعہ اپنی گرفتاری کے بعد اپنی رہائش گاہ سے نکلنے سے پہلے اپنی ماں کے پاؤں چھوئے اور ان سے آشیرواد حاصل کیا۔
    یو پی سے ہوائی جہاز میں منگلورو آنے والے چور -  ٹرینوں میں اڑاتے ہیں خواتین کے گلے کی چین  - 2 ملزمین گرفتار

    یو پی سے ہوائی جہاز میں منگلورو آنے والے چور -  ٹرینوں میں اڑاتے ہیں خواتین کے گلے کی چین - 2 ملزمین گرفتار

    Thu, 05 Oct 2023 13:16:11 
    ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے ایسے دو نوجوان لٹیروں کو منگلورو جنکشن سے گرفتار کیا ہے جو اتر پردیش سے ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے منگلورو پہنچتے تھے اور یہاں پر مختلف ٹرینوں میں رات کے وقت سفر کر رہی خواتین کے گلے سونے کی چین اڑانے کے بعد واپس ہوائی جہاز سے اپنے مقام پر پہنچ جاتے تھے ۔
    ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    Thu, 05 Oct 2023 13:10:12 
    ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور گرام کے عوامی منتخب نمائندوں اور مقامی افراد نے نیشنل ہائی وے 66 توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جس کے بعد کمپنی نے مظاہرین کو 15 دن کے اندر نامکمل کام پورا کرنے کا تیقن دیا ۔
    منی پور تشدد: ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی زیادتی پر رپورٹ طلب کی

    منی پور تشدد: ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی زیادتی پر رپورٹ طلب کی

    Thu, 05 Oct 2023 12:43:56 
    منی پور میں احتجاج کے دوران طلبہ پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کا ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا ہے اور اس حوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق، حال ہی میں طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران پیلٹ گن کے مبینہ استعمال پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان منی پور ہیومن رائٹس کمیشن (ایم ایچ آر سی) نے امپھال کے مغربی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ پیش کرنے کو
    سونے کی قیمت میں 5000 روپے تک کی گراوٹ

    سونے کی قیمت میں 5000 روپے تک کی گراوٹ

    Thu, 05 Oct 2023 12:35:05 
    گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمت دباؤ کا شکار ہے۔ اس گراوٹ کو دیکھتے ہوئے سوال یہ ہے کہ  کیا یہ سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ صحیح وقت ہے؟ دراصل تہواروں کا سیزن کچھ دنوں بعد شروع ہونے والا ہے۔ ہندوستان میں تہوار کے موسم میں سونے کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان میں خاص طور پر دیوالی اور دھنتیرس کے موقع پر سو
    اُجولا یوجنا کے تحت اب 600 روپے میں ملے گا گیس سلنڈر، مودی حکومت کا اعلان

    اُجولا یوجنا کے تحت اب 600 روپے میں ملے گا گیس سلنڈر، مودی حکومت کا اعلان

    Thu, 05 Oct 2023 12:29:07 
    مرکزی حکومت نے ’اُجولا یوجنا‘ کے تحت آنے والے مستفیدین کے لیے آج ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے گیس سلنڈر کی سبسڈی میں اضافہ کرتے ہوئے 200 روپے کی جگہ 300 کر دیا ہے۔ یعنی اُجولا یوجنا کے تحت آنے والے لوگوں کو اب 600 روپے میں گیس سلنڈر دستیاب ہوگا۔
    دانش علی سے بدسلوکی: استحقاق کمیٹی کے سامنے 10 اکتوبر کو پیش ہوں گے رمیش بدھوڑی

    دانش علی سے بدسلوکی: استحقاق کمیٹی کے سامنے 10 اکتوبر کو پیش ہوں گے رمیش بدھوڑی

    Thu, 05 Oct 2023 12:24:05 
    لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی نے پارلیمنٹ میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی بدسلوکی کے معاملہ پر 10 اکتوبر کو پہلا اجلاس طلب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمیش بدھوڑی کو اپنی قابل اعتراض زبان پر وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
    آبکاری گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو کیا گرفتار

    آبکاری گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو کیا گرفتار

    Thu, 05 Oct 2023 12:20:39 
    دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو ای ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔ آج صبح ای ڈی نے چھاپہ ماری بھی کی تھی جس کے بعد گرفتاری کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق دنیش اروڑا کے سرکاری گواہ بننے، ان کے ذریعہ دیے گئے بیان اور چارج شیٹ کی بنیاد پر ملے ثبوت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سنجے سنگھ کی گرفتاری ہوئی ہے۔