Sun, 08 Oct 2023 18:14:13
بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے زیراہتمام کونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا گذشتہ رات شاندار انعقاد کیا گیا، 12 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راتوں رات مکمل کرکے صبح کی اولین ساعتوں میں جیت درج کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 20:01:07
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے ایک ساتھ کئے گئے حملے میں صیہونی فوجیوں سمیت کم ازکم 100 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں، سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جوابی بمباری میں کم از کم دو سو فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ہے جبکہ 1600 سے بھی زائد زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 19:11:42
کناڈا کے برٹش کولمبیا علاقہ میں ہفتہ کے روز ایک اندوہناک طیارہ حادثل پیش آیا۔ اس حادثہ میں دو ہندوستانی ٹرینی پائلٹس کی موت ہو گئی ہے۔ ان کے نام ابھے گڈرو اور یش وجئے راموگڑے بتائے جا رہے ہیں جو کہ ممبئی کے رہنے والے تھے۔ کناڈا کے پولیس افسران نے اس طیارہ حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ میں مجموعی طور پر تین لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 19:06:39
منی پور حکومت نے موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں 11 اکتوبر تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 19:03:09
تمل ناڈو کی سیاسی جماعتیں، بشمول حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی اتحادی جماعتیں، سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 18:58:27
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مغربی بنگال میں سرکاری یونیورسٹیوں کے نوتقرر عبوری وائس چانسلرز کے بھتہ پر روک لگا دی۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس سے کہا ہے کہ وہ وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق رخنہ کو حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ کافی پیتے ہوئے تبادلہ خیال کریں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور لاکھوں طلبا کے مستقبل کے کیریر کے مفاد میں گ
View more
Sat, 07 Oct 2023 18:56:20
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اگلے ہفتے مدھیہ پردیش کے دورے پر ہوں گے۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 18:53:23
کانگریس نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ شفافیت کے نام پر جبری ڈیجیٹلائزیشن کر رہی ہے اور مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کی طلب کی حوصلہ شکنی کے لیے اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
View more
Sat, 07 Oct 2023 18:48:12
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ایک قابل اعتراض تصویر شیئر کی ہے جس پر پارٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پارٹی لیڈران اور کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے بوکھلائی ہوئی ہے اس لیے اس طرح کی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy