Tue, 10 Oct 2023 12:06:46
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ، چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور میزورم کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر، میزورم میں 7 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔
View more
Tue, 10 Oct 2023 11:59:01
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں ایک اسرائیلی شہری قیدی کو پھانسی دینا شروع کر دیں گے۔
View more
Tue, 10 Oct 2023 11:54:25
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہفتے کے روز اس بل کو ویٹو کر دیا، جس کے تحت واضح طور پر ذات پات پر مبنی تفریق پر پابندی لگائی جانی تھی، تاہم گورنر نے اسے ''غیر ضروری'' قرار دیا۔
View more
Tue, 10 Oct 2023 11:41:58
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام اور حقوق پر غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کی مذمت کیے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا،"مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پر سخت تشویش ہے۔ مزید خونریزی او رانسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیاد ہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔"
View more
Mon, 09 Oct 2023 21:06:47
اسرائیل فلسطین کشیدگی ختم کرانے کے لئے منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان جاری ہوا۔
View more
Mon, 09 Oct 2023 21:04:37
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی کرنے والے اسرائیل کی حمایت میں مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیج رہا ہے۔
View more
Mon, 09 Oct 2023 21:00:56
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کی وجہ سے غزہ پٹی میں 1,23,000 سے زیادہ فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 09 Oct 2023 17:12:38
سپریم کورٹ نے پیر کے روز سبھی ریاستوں کے انفارمیشن کمیشنز سے عرضی گزاروں کو سماعت کے لیے ہائبرڈ متبادل مہیا کرانے کو لے کر جواب مانگا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ نے ملک کی سبھی ریاستوں کے انفارمیشن کمیشنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ عرضی گزاروں کے لیے شکایتوں کی ای-فائلنگ اور سماعت کی سہولت دیں۔
View more
Mon, 09 Oct 2023 17:08:17
دہلی میں آج نو تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا دوسرا جلاس ہوا اور اس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطبے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جہاں راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے مدوں کی جم کر تعریف کی وہیں ملک کو درپیش مسائل پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy