Thu, 12 Oct 2023 11:59:15
دہلی کی ایک عدلات نے مبینہ عصمت دری اور دھمکی کے ایک معاملے میں بی جے پی لیڈر سید شاہنواز حسین کو سمن بھیجا ہے۔ عدالت نے شاہنواز حسین کو کلین چٹ دینے والی دہلی پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے عصمت دری (آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت قابل سزا) اور مجرمانہ دھمکی (دفعہ 506) کے جرائم کا نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے عصمت دری معاملے میں پولیس کی اس رپورٹ کو خارج کر دیا ہے جس میں شاہنواز حسین کو کلین چٹ دی گئی
View more
Thu, 12 Oct 2023 11:50:22
کرکٹ عالمی کپ 2023 کا نواں مقابلہ آج ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا جو ہندوستانی کھلاڑیوں، خصوصاً روہت شرما کے لیے ریکارڈ سے بھرپور رہا۔ ایک طرف بمراہ نے عالمی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وراٹ کوہلی عالمی کپ (وَنڈے+ٹی20) میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے،
View more
Thu, 12 Oct 2023 11:29:57
پٹھان کوٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک شاہد لطیف کو بدھ کے روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں نماز فجر کے بعد موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے لطیف اور اس کے دو ساتھیوں کو نور مدینہ مسجد کے قریب گولی مار دی۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 21:46:00
ریاستی حکومت کی طرف سے ریزرویشن کا عمل پورا نہ ہونے کی وجہ سے شہری بلدی اداروں کے صدور اور نائب صدور کا انتخاب پچھلے پانچ مہینوں سے یونہی التوا میں پڑا ہوا ہے اور بلدی اداروں میں انتظامی معاملات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نظر نہیں آتا ۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 21:41:39
سرسی کے بنواسی میں منعقدہ جنتا درشن پروگرام کے دوران اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے کہا کہ بنواسی سمیت ضلع کے دیگر مقامات پر جنگلاتی زمین اتی کرم کا جو مسئلہ ہے اسے اگلے ایک مہینے کے اندر حل کیا جائے گا ۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 13:47:20
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 137 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ ملان کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 13:38:46
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جس مدھیہ پردیش کو بی جے پی کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا، جہاں قبائلیوں سمیت سماج کے ہر طبقے پرظلم ہو رہے ہیں۔مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی ضلع شہڈول کے بیوہاری میں کانگریس کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی انچارج رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگ
View more
Wed, 11 Oct 2023 13:04:26
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے دوران، صرف سبز پٹاخے پھوڑنے کی اجازت ہے۔ حفاظتی وجو ہات کی بنا پر گنیش تہوار، سیاسی پروگراموں اور شادی کی تقریبات میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈی سی ایم ڈی کے شیو کمار نے اتی بیلے پٹانے گودام کی تباہی کے تناظر میں منگل کو تمام متعلقہ محکموں کے سر براہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔
View more
Wed, 11 Oct 2023 11:59:19
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نیوز کلک کے بانی مدیر پربیر پرکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کو 10 دنوں کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ ان پر غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے ان دونوں کی حراست نہیں مانگی، جبکہ پرکایستھ کے وکلاء نے جیل بھیجے جانے کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ صحافت کو دہشت گردانہ سرگرمی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy