Wed, 18 Oct 2023 11:58:52
دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ یعنی آبکاری گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر منیش سسودیا کو آج بھی راحت نہیں ملی۔ وہ سپریم کورٹ سے راحت کا انتظار کر رہے ہیں لیکن عدالت نے منگل کے روز ان کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
View more
Wed, 18 Oct 2023 11:53:07
مہاراشٹر میں اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق تنازعہ حل کرنے کی جانب کسی طرح کی پیش رفت نہ ہونے سے سپریم کورٹ ناراض ہے۔ اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق عدالت میں داخل عرضیوں پر فیصلے کے لیے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ طے کردہ وقت سے عدالت عظمیٰ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے ان سے جلد از جلد اس معاملے مٰں فیصلہ لینے کے لیے کہا ہے۔
View more
Wed, 18 Oct 2023 11:42:37
تمل ناڈو واقع وِرُدھونگر ضلع کے شیوکاشی میں منگل کے روز 2 الگ الگ پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکہ ہونے سے تقریباً 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مقامی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس حادثہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین میں 6 خواتین شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کو لے کر جانچ کا عمل جاری ہے۔
View more
Wed, 18 Oct 2023 11:13:19
اسرائیل نے منگل کی رات غزہ کے ایک ہاسپٹل میں زبردست بمباری کی جس میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔اے ایف پی کی اطلاع کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول وزارت صحت نے بتایا کہ وسطی غزہ میں العہلی عرب ہاسپٹل پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے۔
View more
Tue, 17 Oct 2023 23:48:50
تعلقہ کے کائیکنی میں ایک خاتون کا قتل کرکے گھر کے باہر پھینکے جانے کی اطلاع کے بعد پولس نے قتل کے الزام میں اُسی کے شوہر کو گرفتارکرلیا ہے۔ واردات منگل شام قریب آٹھ بجے پیش آئی۔
View more
Tue, 17 Oct 2023 13:24:40
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی فتح، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچوں میں مسلسل شکستوں کے بعد ورلڈ کپ 2023 میں بالآخر سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ٹیم کے اوپنرز نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا اور ٹیم کو 125 کی مضبوط شراکت فراہم کی۔اس سے پہلے کہ سری لنکن اوپنرز م
View more
Tue, 17 Oct 2023 13:16:43
ملک بھر میں بارش کے بعد اس وقت موسم خوشگوار ہے۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پیر کو رات بھر کی بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل (17 اکتوبر) کو بھی کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو اور کیرالہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
View more
Tue, 17 Oct 2023 13:10:59
’’وہ ساری زمین فلسطین کی ہے اسرائیل نے اس پر قبضہ کر رکھاہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کی ہے لیکن بد قسمتی سے وزیراعظم ( مودی) اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔‘‘ ان خیالات کا اظہار کیا ہے این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ صہیونی فوجیں غزہ کے نہتے عوام پر بمباری کر رہی ہیں ۔ ایسی صورت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ۷۰؍ سالہ خا
View more
Tue, 17 Oct 2023 13:03:46
غزہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے انسانی بحران کی طرف بڑھ رہاہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ غزہ میں ہر ایک منٹ میں اسپتالوں میں ایک زخمی کا اضافہ ہورہاہے جبکہ موجودہ جنگ میں دو دہائیوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونےوالوں کی تدفین اجتماعی قبروں میں کی جارہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy