Tue, 24 Oct 2023 18:55:14
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور بمباری کی وجہ سے غزہ میں ہر طرف افراتفری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں 120 فلسطینی جان بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی 'وفا' کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رفح شہر میں ایک عمارت کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 48 فلسطینی جان بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 18:49:45
نٹھاری کیس میں ملزم مونندر سنگھ پنڈھر کی رہائی کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر زور پکڑتا نظر آ رہا ہے۔ اب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈی ڈی آر ڈبلیو اے) نٹھاری کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ ڈی ڈی آر ڈبلیو اے نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 13:27:03
کے ایس آر ٹی نے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لئے بھٹکل، منی پال اور کاسرگوڈ سے جلد ہی الیکٹرک بسیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 12:15:56
دھیرے دھیرے مغربی ممالک اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے مشورہ دینے لگے ہیں ۔ یہ صورتحال غزہ میں اسپتل پر ہوئی بمباری کے بعد بہت تیزی سے بدلی ہے جبکہ اسرائیل نے ان حملوں میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 12:02:14
عالمی کپ 2023 میں آج افغانستان نے تیسرا الٹ پھیر کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو بہ آسانی 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے قبل افغانستان نے ہی انگلینڈ کو شکست دے کر رواں عالمی کپ کا پہلا الٹ پھیر کیا تھا، اور پھر نیدرلینڈس نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسرا الٹ پھیر کیا تھا۔ بہرحال، آج کی جیت کے ساتھ ہی افغانستان نے یک روزہ کرکٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دینے کی تاریخ بھی رقم کر دی۔ آج سے پہلے 50 اوورس
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:59:08
غزہ کی پٹی میں جاری خونریز جنگ کے سترہویں روز اسرائیل نے پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ پٹی کے مغربی علاقے ’’شیخ رضوان‘‘ کالونی پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو غزہ شہر کے وسطی مغربی علاقے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ نمائندے نے بتایا کہ ہسپتال مکمل طور پر زخمیوں سے بھر گیا ہے۔ ہسپتال میں طبی سامان کی شدید قلت ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:56:00
بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیر کی شام درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ مرنے والوں میں دو بزرگ خواتین اور ایک نابالغ لڑکا شامل تھا۔ گوپال گنج کے ایس پی سورن پربھات نے بتایا کہ یہ واقعہ گوپال گنج شہر کے شوگر مل روڈ پر واقع راجا دل علاقے میں پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy