Wed, 06 Mar 2024 11:24:56
دہلی ہائی کورٹ نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے معاملے میں سزائے موت کے مجرم احتشام قطب الدین صدیقی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں اس نے حق اطلاعات کے تحت اس کیس کی تفتیش اور استغاثہ میں شامل آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:20:56
کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں کہا ہے کہ کانگریس کی حکومت آتے ہی کسانوں کو ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے گی۔ وہ یہاں پر ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری بھی موجود تھے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:17:05
کانگریس نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈز کے ذریعے سیاسی پارٹیوں کو ملنے والے عطیات کی سچائی پر پردہ ڈالنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے عطیات کی رقم کی تفصیلات دینے کے لیے وقت مانگا ہے، جو ڈیجیٹل انڈیا کے اس دور میں انتہائی مضحکہ خیز ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ سچ کو چھپانے کی سازش ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:12:50
اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کے دوسرے دور میں پہلی بار کابینہ میں توسیع ہوئی ہے۔ تمام وزراء کو راج بھون میں حلف دلایا گیا۔ ان میں سے دو وزیر بی جے پی، ایک سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اور ایک راشٹریہ لوک دل سے ہیں۔ حلف لینے والے نئے وزراء میں بی جے پی کے دارا سنگھ چوہان اور سنیل شرما شامل ہیں۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر اور راشٹریہ لوک دل کے انیل
View more
Wed, 06 Mar 2024 10:53:19
سندیش خالی معاملے کی تفتیش مغربی بنگال پولیس سے لے کر سی بی آئی کے حوالے کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی، جئے دیپ گپتا اور گوپال شنکر نرائنن کے توسط سے ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 18:33:27
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے سپریم کورٹ سے انتخابی بونڈز سے متعلق معلومات کا انکشاف کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے جس کے بعد حزب اختلاف جماعتوں کے لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ ایس بی آئی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 18:23:51
لوک سبھا انتخابات قریب ہیں۔ بی جے پی نے 195 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے تیسری بار میدان میں ہوں گے۔ فی الحال کانگریس نے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:43:29
کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیپر لیک کو نوجوانوں کے لیے ایک عذاب قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پیپر لیک نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک عذاب بن گیا ہے۔ صرف 7 سالوں میں 70 سے زائد پیپر لیک نے 2 کروڑ سے زائد طلباء کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ اس سے نہ صرف طلبہ کے قیمتی سال ضائع ہو رہے ہیں بلکہ ان
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:39:57
مغربی بنگال میں، کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے واضح کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے منگل (5 مارچ 2024) کو ریاستی راجدھانی کولکاتا میں بتایا کہ 7 مارچ 2024 کی دوپہر کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy