Mon, 04 Mar 2024 17:57:59
لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد سے ہی بی جے ایک کے بعد ایک مشکلات میں گھرتی چلی جا رہی ہے۔ اب شمالی یوپی کے بلیا ضلع سے اس کے لیے پریشان کن خبر آئی ہے۔ بلیا ضلع کے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سریندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر موجود ممبر پارلیمٹ وریندر مست کو پارٹی دوبارہ ٹکٹ دیتی ہے تو وہ اس کی مخالفت کریں گے اور اگر ضرروت پڑی تو وہ ان کے خلاف الیکشن بھی لڑیں گے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:55:25
دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے پیر کے روز بجٹ اجلاس کے دوران خواتین کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت کی وزیر آتیشی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کیجریوال حکومت اب 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون کو ہر مہینے ایک ہزار روپے فراہم کرے گی۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:51:39
لوک سبھا کے لیے بی جے پی کے اعلان کردہ امیدوار پہلے دن سے ہی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ کبھی کوئی ٹکٹ ملنے کے بعد الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر رہا ہے تو کبھی کوئی ٹکٹ نہ ملنے پر سیاست سے ہی کنارہ کشی کی بات کر رہا ہے۔ ایسے میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بی جے پی کے امیدواروں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سب ہاریں گے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:49:26
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا فی الحال مدھیہ پردیش میں ہے اور ریاست میں اس یاترا کا آج تیسرا دن ہے۔ یاترا 2 مارچ کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ راہل گاندھی نے یاترا کے تیسرے دن کا آغاز شیو پوری سے کیا جہاں انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:44:57
سپریم کورٹ کے سات ججوں کی بنچ نے پیر کو ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے استحقاق سے متعلق کیس میں اپنا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے 1998 کے نرسمہا راؤ معاملہ پر اپنے فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ کہ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو رشوت خوری کے معاملے میں استحقاق کے تحت کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:42:48
دہلی کی عام آدمی پارٹی کی وزیر خزانہ آتشی نے دہلی اسمبلی میں آج اپنی حکومت کا دسواں بجٹ پیش کیا۔ 76 ہزار کروڑ روپئے کے پیش کیے گئے اس بجٹ میں انہوں نے کئی اہم اعلانات کیے۔ واضح رہے کہ اس سال کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2800 کروڑ روپئے کم ہے۔ گزشتہ سال یہ بجٹ 78800 کروڑ روپئے کا تھا۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:40:01
بی جے پی لیڈروں کے ذریعے سرگرم سیاست سے سبکدوش ہونے اور انتخابی میدان چھوڑنے کے اعلان پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دلچسپ رعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس نے سوچا تھا کہ ’’بی جے پی کے ایسے دن بھی آئیں گے کہ کچھ امیدوار ٹکٹ ملنے سے پہلے کسی دیگر کام کو ضروری بتا کر دعویداری چھوڑ دیں گے۔‘‘ اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ میں کسی کا نام
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:36:16
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے لیکن کسانوں کے مفادات کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 13:27:06
بھٹکل بندرروڈ الافراح شادی ہال میں آج پیرکو نور حلقہ کے زیر اہتمام ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئیں۔ بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے اس کیمپ کے لئے دس بلاک لیول آفسرس اور دو سوپروائررس فراہم کئے گئے ہیں جنہوں نے عوام الناس کو نئے ووٹرآئی ڈی کارڈس بنوانے سمیت پرانے کارڈس میں ردوبدل اور آپڈیٹس کرنے میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy