Tue, 05 Mar 2024 17:26:00
بمبئی ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو بری کر دیا اور ان کی عمر قید کی سزا بھی منسوخ کر دی ہے۔ منگل (5 مارچ) بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جی این سائی بابا اور 5 دیگر کی غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایک کیس میں ماؤنواز گروپوں سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے سزا کو کالعدم کر دیا ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:21:51
سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ کے خریداروں کی فہرست دینے کے لیے ایس بی آئی کے ذریعے مانگی گئی مہلت پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مودی حکومت کی منشا پر ہی سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے سب سے بڑے بینک کا استعمال اپنے مشتبہ و مشکوک لین دین کو چھپانے کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 13:38:02
پارلیمانی الیکشن قریب آتے ہی پورے ضلع اتر کنڑا میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے فرقہ وارانہ سیاست اور اشتعال انگیزی کی مہم تیز کر دی ہے ۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 12:50:59
مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی۔عالمی میڈیا کے مطابق ان رہنماؤں میں 8ویں سپریم گائیڈ 80 سالہ محمد بدیع بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔ واضح رہے کہ چند برس قبل محمد بدیع کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بعد میں ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 12:45:17
الیکشن کمیشن 14-15 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2019 کے لوک سبھا انتخابات کی طرز پر اس بار بھی انتخابات صرف 7 مرحلوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 12:25:38
’’ بی جے پی سے زیادہ جھوٹی پارٹی آج تک نہیں دیکھی گئی۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ میں واپس آئوں گا تو پھر دوسروں کی پارٹیاں توڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ ‘‘ ان خیالات کا اظہار کیا ہے شیوسینا (ادھو) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے۔ وہ رائے گڑھ ضلع میں واقع تلوجہ شہر میں ’ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے لاء کالج‘ کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان دنوں سماج میں وکیلوں کی کچھ زیادہ ہی ضرو
View more
Tue, 05 Mar 2024 11:40:55
وزیر اعظم کے ’میرا دیش میرا پریوار‘ کے بیان کے بعد بی جے پی نے اس تعلق سے مہم شروع کر دی ہے۔ لیکن کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے یہ سوال کرتے ہوئے بی جے پی کو خاموش کردیا ہے کہ اگر ملک کے 140 کروڑ لوگ وزیر اعظم کے پریوار ہیں تو انہوں نے اپنے اس پریوار کا بھروسہ کیوں توڑ دیا اور ان کے ساتھ نا انصافی کیوں کی؟
View more
Tue, 05 Mar 2024 11:37:44
سپریم کورٹ نے کسانوں کو دہلی میں پرامن احتجاج کی اجازت دینے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے سے متعلق عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ متعلقہ ہائی کورٹ اس معاملے سے واقف ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے درخواست پر غور کرنے سے انکار کے بعد عرضی گزار کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 11:35:08
صرف صوبہ خیبر پختونخوا میں ہی بارش سے متعلقہ واقعات میں تقریباً بیس بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی، پانی کی فراہمی اور مواصلاتی خدمات بھی شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ برفباری کے سبب کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقط
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy