Thu, 07 Mar 2024 17:47:11
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن (ای سی) کے ذریعے اپنی تقاریر میں ’مزید احتیاط برتنے‘ کی دی گئی ’ہدایت‘ پر کانگریس نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش اور دگ وجہ سنگھ نے پوچھا ہے کہ آخر راہل گاندھی کو ہی احتیاط برتنے کی ہدایت کیوں، وزیر اعظم کے خلاف کیوں کچھ نہیں کہتے، وزیر داخلہ کے خلاف کچھ کیوں نہیں بولتے؟
View more
Thu, 07 Mar 2024 13:49:08
کرناٹکا اسمبلی احاطے میں مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے کے الزام میں تین افراد کی گرفتاری کے بعد منڈیا میں پیش آئے ایک ڈیڑھ سال پرانے معاملے میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگانے کے الزام میں دو بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن کے شناخت روی اور آرادھیا کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 13:45:37
بھٹکل کی تاریخی سرابی ندی کی گندگی اور غوثیہ اسٹریٹ کے ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن سے نشیبی علاقے کے رہائشیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم 'سرابی ہوراٹا سمیتی کے ایک وفد نے بطور یاد دہانی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا سے ملاقات کی ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 13:39:03
اُتر کنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کے خلاف روز بروز مخالفت کا ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے جس کی تازہ مثال کینرا حلقے کے سرحدی علاقے خانہ پور میں پیش آئی جہاں کسانوں نے ان کے خلاف نعری بازی کی ۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 12:52:20
بی جے پی نے اپنی آن لائن تشہیر میں پوری طاقت لگا دی ہے۔ آن لائن اشتہارات کے لیے بہت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے۔ بی جے پی نے پچھلے 30 دنوں میں 29.7 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، بنیادی طور پر شمالی ہندوستانی ریاستوں کو نشانہ بناتے ہوئے، گوگل اشتہارات کے شفافیت مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق یہ 2019 کے گزشتہ انتخابات اور اس کے بعد ہونے والے ریاستی انتخابات کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ ان اشتہارات کے مرکز میں وزیر
View more
Thu, 07 Mar 2024 12:33:11
الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اور اس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 12:25:37
بھٹکل میں نورحلقہ کی جانب سے منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی فری کیمپ میں 483 نئے ناموں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ 710 ووٹر آئی ڈی کے ناموں میں کرکشن، اڈرس تبدیلی یا اِ س جیسے دیگر اُمور انجام دئے گئے۔
View more
Thu, 07 Mar 2024 11:30:59
مغربی بنگال پولیس نے سندیش کھلی کے مرکزی ملزم شیخ شاہجہان کو بدھ کی شام تقریباً 7.45 بجے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے حوالے کر دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کی شام 4.15 بجے تک شاہجہان کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔تاہم مغربی بنگال پولس نے عدالتی مہلت کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد شاہجہاں کو سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم بدھ کی
View more
Thu, 07 Mar 2024 11:17:54
عالمی سطح پرخواتین کو مردوں کی طرح صرف دو تہائی قانونی حقوق حاصل ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان عدم مساوات کی خلیج صدیوں سے قانونی طور پر بھی پر نہیں ہو سکی ہے۔ خواتین، کاروبار اور قانون کے عنوان سے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کام کی جگہ پر خواتین اور مردوں کے درمیان فرق پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک ہی وقت میں، جب تشدد اور بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق قانونی اختل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy