Wed, 06 Mar 2024 18:12:26
غازی آباد میں نقلی دوائیں بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی نقلی ادویات ضبط کی ہیں۔ یہ نقلی ادویات معروف کمپنیوں کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔ یہ کارروائی غازی آباد کے راجندر نگر اور بھوپورہ علاقے میں ہوئی ہے جہاں ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:07:35
بہار کے بتیا میں وزیر اعظم مودی کے جلسہ عام سے پہلے کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ سماجی و اقتصادی نقطۂ نظر سے ذات پر مبنی مردم شماری پر ان کا موقف کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ کانگریس ملک گیر سماجی و اقتصادی نقطۂ نظر سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:05:16
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کل ہی پیپرلیک کو ’ایک عذاب‘ قرار دیا تھا اور آج ہی اس عذاب کے ذمہ دران کی گرفتاری کی خبر آگئی۔ اتر پردیشن کی ایس ٹی ایف نے اترپردیش پولیس بھرتی امتحان پیپرلیک معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ان ملزمین کے پاس سے سوال اور جواب کے پرچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام ملزمین میرٹھ کے رہنے والے ہیں۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 17:58:02
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک گھر میں سلینڈر کا زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں اس گھر کے 9 افراد آگئے ۔ ان تمام کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 5 لوگوں کی موت ہو گئی اور چار کی حالت تشویشناک ہے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 17:15:33
ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں اپنی تیاری میں جٹی ہیں ۔ نریندر مودی سمیت بی جے پی کے لیڈران شمال سے جنوب تک کے دورے کر رہے ہیں ۔ ذاتوں اور پسماندہ طبقات کے
View more
Wed, 06 Mar 2024 14:12:36
تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت علاقے میں تینگن گنڈی ساحل کے قریب رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے کسی بھی قسم کی اجازت حاصل کیے بغیر جو بھگوا جھنڈا لہرایا تھا اس کے خلاف پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 14:05:36
ایسا لگتا ہے کہ آنے والے پارلیمانی الیکشن میں کینرا سیٹ پر سابق رکن اسمبلی انجلی نمبالکر کو کانگریس کی طرف سے ٹکٹ دیا جانا طے ہو گیا ہے ۔ اس خیال کو تقویت اس وجہ سے ملی ہے کہ جب وزیر اعلیٰ سدا رامیا سرسی کے بنواسی میں منعقدہ کدمبااُتسوا میں شرکت کے لئے پہنچے تو ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ نمبالکر بھی موجود تھیں ۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 12:51:39
کرناٹک ہائی کورٹ نے رجسٹرڈ غیر امدادی پرائیویٹ اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن (RUPSA) کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے دسمبر 2023 میں جاری کردہ ریاستی حکومت کے سرکلر کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرکلر نے 5ویں، 8ویں، 9ویں اور گیارہویں کلاسوں کے بورڈ امتحانات کو لازمی قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس روی ہوسمانجا نے سنگل رکنی بنچ کی صدارت کرتے ہوئے مقررہ امتحانات کو مؤثر طریقے س
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:48:09
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نےاعلا ن کیا ہے کہ انتخابات کے دوران طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی انہوں نے اس کے لئے متعدد مرکزی ایجنسیوں پر مشتمل ایک پورٹل بنانے کا بھی اعلان کیااور کہا کہ تمام مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ایک پورٹل بنایا گیا ہے، جس کا مقصد انتخابات میں مالی بدعنوانی کو روکنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy