Thu, 28 Mar 2024 12:25:16
پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، بھکتی ایک ہی ہے ۔ دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ کچھ لوگ دھرم اور بھگوان کو سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں ، جو کہ ناقابل معا
View more
Thu, 28 Mar 2024 12:14:36
اتر کنڑا کے کمٹہ تعلقہ کے مرجان تاریباگل میں ایک زیر تعمیر پُل کا ایک سلیب بیٹھ گیا جس کی وجہ سے وہاں موجود کرین اور موٹر بائک ملبے کے نیچے دب کر رہ گئے ۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:48:44
دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اوسط درجہ حرارت سے 4 ڈگری زیادہ ہے۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:46:09
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بدھ کو کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا لوگوں کے درمیان اختلافات کو بڑھاتا ہے لیکن وکلاء اور جج انصاف کے حصول میں اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:43:04
آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی، لیکن ٹیم کو فتح کی لکیر کے پار نہ لے جا سکے۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:40:01
کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی کو ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہا ہے۔ بدعنوانی کے ثبوت ہونے کے باوجود مودی حکومت جنار
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:36:46
ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ہیں، اسی درمیان کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:31:55
کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:27:55
نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی بات فون پر کہی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy