Fri, 24 Jun 2016 17:18:53
بھٹکل تعلقہ کے پورورگا میں اور مینگلور کے کوٹار چوکی پر جمعرات صبح جانوروں سے بھری ایک ایک سواری کو پولس نے ضبط کرلیا ہے اور گاڑیوں پر سوار جملہ 25 جانوروں کو ضبط کرلیا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2016 16:52:12
انکولہ کے 19افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر پتھر نکالنے کے جرم میں مائنس اینڈ جیولوجی ڈپارٹمنٹ نے ضلع شمالی کینرا کے ڈی سی کو رپورٹ دی ہے جس میں ان لوگوں کو 1,06,71,564روپے سرکاری خزانے میں بھرنے کے علاوہ5,29,30,020روپے کا بھاری جرمانہ ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
View more
Fri, 24 Jun 2016 16:41:49
اپنے کھیت میں کام کررہی ایک آٹھویں جماعت کی نابالغ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ منڈگوڈ تعلقہ کے چاوڈلّی گرام میں پیش آیا ہے۔چودہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں میگھ راج بالچندرا راتھوڈ نامی 29 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Thu, 23 Jun 2016 14:04:25
کالی کٹ؍دبئی 23 جون (ایس او نیوز؍راست) کیسائس میں دبئی انٹر نیشنل قرآن ایوارڈ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کہاکہ عصر حاضر میں مادہ پرستی ،گمراہیت عام ہوچکی ہے ،انسانیت تشدد اور ظلم وبربریت کا شکار ہورہی ہے ۔ضرورت ہے قرآن مقدس سے فیض حاصل کیا جائے ۔
View more
Thu, 23 Jun 2016 00:14:59
پولیس نے بیلگاوی کے کپلیشور کالونی کے ایک مکان سے دیسی ساختہ بندوق اور گولی ضبط کی۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر پولیس کے افسروں نے اس گھر پر چھاپہ مارا اور دیسی ساختہ بندوق کے ساتھ ایک گولی ' 34مستعمل گولیاں ضبط کرلیں اور 55سالہ اننت راو گورو کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے پاس بندوق رکھنے کا مستند لائسنس نہیں ہے ۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔
View more
Thu, 23 Jun 2016 00:06:18
کرناٹک کے وزیر سمکیات و امور نوجوانان پرمود مدھواراج نے کہا ہے کہ وہ بچوں کو لے جانے والی تمام گاڑیوں میں سلامتی کے اصولوں میں اضافہ کے سلسلہ میں عنقریب ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی سے ملاقات کریں گے
View more
Wed, 22 Jun 2016 23:56:33
سی سی بی پولیس نے 6افراد جن میں دو آٹو ڈرائیور بھی شامل ہیں کو گرفتار کرکے 14لاکھ روپے مالیت کی اشیاءاور ریشم کے دھاگے کو برآمد کرلیا۔یہ اشیاءچوری کی گئی تھیں۔پولیس نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت ضمیر خان ' اکول (آٹو ڈرائیورس )' نیاز ' تبریز ' خواجہ اور مستقیم کے طور پر کی گئی ہے
View more
Wed, 22 Jun 2016 23:44:42
منگالورو ٹریفک پولیس نے کئی موٹر سائیکل سواروں کواہم ٹریفک جنکشنس پر تلاشی کے دوران پکڑا تاکہ اسکول تک محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے ۔ گذشتہ روز کندا پور تعلقہ کے تراسی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد یہ تلاشی لی گئی۔اس حادثہ میں 8طلبہ ہلاک ہوگئے تھے ۔
View more
Wed, 22 Jun 2016 22:57:44
بنگلورو میں موجود سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے معیار کا ایک پولیس اسٹیشن بھٹکل میں بھی قائم کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ افسران سے گفتگو کی جائے گی، یہ بات مغربی زون کے آئی جی پی ارون چکرورتی نے کہی ۔ یہاں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اشارہ کیاکہ بھٹکل میں سائبر کرائم پولس اسٹیشن قائم کیا جاسکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy