Sun, 03 Jul 2016 18:16:35
کانگریس نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی’ٹوٹے ہوئے وعدوں کے پوسٹر بوائے ‘ ہیں۔کانگریس نے مودی حکومت کی کارکردگی پر حملہ بولتے ہوئے اسے جھوٹ کی حکمرانی قرار دیا۔کانگریس نے مودی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی ٹوٹے ہوئے وعدے کے پوسٹر بوائے بن گئے ہیں۔
View more
Sun, 03 Jul 2016 16:39:49
بنگلور کے مضافاتی تعلقہ ہوسکوٹے میں پیش آئے ایک شرمناک واقعے کی وڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وڈیو کلپ میں تین لڑکوں کو ننگا کرکے ڈنڈوں سے بہت بری طرح پیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لڑکے رمضان ماہ کی دُہائی دے رہے تھے مگر پیٹنے والے بے رحم ہوکر اُن کی کوئی بات نہیں مان رہے تھے۔
View more
Sun, 03 Jul 2016 10:49:22
مرکز النوائط ابوظبی کے منعقدہ انتخابات کے بعد جمعرات 30/06/2016 بعد نماز عصر نو منتخب اراکین کی پہلی نشست میں جناب عبدالحسب کاڈلی صدر اور جناب محیب اللہ سیدی احمدا جنرل سکریڑی کے عہدے پر متفقہ طور پر منتخب ہوے- دیگر عہدیداروں میں جناب اشرف علی مصباح (نائب صدر) عاطف اُدیاو( سکریڑی) جناب جیلانی رکن الدین (خازن) اور جناب اشرف کولا (محاسب) کے طور پرمنتخب ہوئے ہیں-
View more
Sat, 02 Jul 2016 13:07:44
چھوٹے بچوں اور بچیوں کے رنگا رنگ ملبوسات، بچوں کے کھلونے، جوتے چپل اور دیگر سبھی لوازمات پر مشتمل "فرسٹ کرائی " کے شاندار شوروم کا بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں جمعہ کو خوبصورت افتتاح کیا گیا۔
View more
Sat, 02 Jul 2016 02:37:45
جھارکھڈ کے بی جے پی صدر تالا مرانڈی کے بیٹے پر جنسی استحصال کا الزام لگا ہے۔گوڈا کے ایس پی سنجیو کمار کے حکم پر جمعہ کو اس کے خلاف بواریجور تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔دوسری طرف مرانڈی پر بیٹے کی شادی نابالغہ سے کرانے کا الزام لگا ہے۔اطفال تحفظ کمیشن نے اس معاملے میں گوڈا کلکٹر سے 3دن میں رپورٹ طلب کی ہے
View more
Sat, 02 Jul 2016 02:28:49
اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹے سے بھاری بارش جاری ہے۔چمولی اور پتھورا گڑھ میں کئی مقامات پر بادل پھٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس کے سبب الکندا، سریو اور منداکنی سمیت تقریبا 10ندیاں خطرے کے نشان کے ارد گرد بہہ رہی ہیں
View more
Sat, 02 Jul 2016 01:51:56
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ہائی سیکورٹی والے گلشن سفارتی علاقے میں واقع ایک ریستوران کے قریب جمعہ کی رات نامعلوم حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی. خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہاں غیر ملکیوں سمیت کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں.
View more
Fri, 01 Jul 2016 21:43:19
رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہےاور ہم عید سعید اورعید الفطر کی شکل میں جشن رمضان منانے کا انتظار کررہے ہیں۔ کیا ہی بہتر ہوگا کہ ہم یہ طے کرلیں کہ عید الفطر جیسے عظیم تہوار کو ہم پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت وہدایت کے مطابق منائیں گے۔یعنی ہم ایسی عید منائیں گے، جیسی ہمارے پیارے نبی محمد -صلی اللہ علیہ وسلم- نے منائی اور پھر اسی اعتبار سے ہم عید سعید کی تیاری کریں!
View more
Fri, 01 Jul 2016 20:10:45
کل جمعرات کی شب شمس الدین سرکل پر ہوئے حادثے میں بھٹکل موسیٰ نگر کا ایک نوجوان عبدالبدیع ابن حذیفہ قاضیا (18) شدید زخمی ہوگیا تھا اوراُسےبھٹلکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد اُڈپی لے جایا گیا تھا، ابھی اطلاع ملی ہے کہ وہ اُڈپی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔ انا للہ و انالیہ راجعون
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy