Wed, 22 Jun 2016 23:56:33
سی سی بی پولیس نے 6افراد جن میں دو آٹو ڈرائیور بھی شامل ہیں کو گرفتار کرکے 14لاکھ روپے مالیت کی اشیاءاور ریشم کے دھاگے کو برآمد کرلیا۔یہ اشیاءچوری کی گئی تھیں۔پولیس نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت ضمیر خان ' اکول (آٹو ڈرائیورس )' نیاز ' تبریز ' خواجہ اور مستقیم کے طور پر کی گئی ہے
View more
Wed, 22 Jun 2016 23:44:42
منگالورو ٹریفک پولیس نے کئی موٹر سائیکل سواروں کواہم ٹریفک جنکشنس پر تلاشی کے دوران پکڑا تاکہ اسکول تک محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے ۔ گذشتہ روز کندا پور تعلقہ کے تراسی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد یہ تلاشی لی گئی۔اس حادثہ میں 8طلبہ ہلاک ہوگئے تھے ۔
View more
Wed, 22 Jun 2016 22:57:44
بنگلورو میں موجود سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے معیار کا ایک پولیس اسٹیشن بھٹکل میں بھی قائم کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ افسران سے گفتگو کی جائے گی، یہ بات مغربی زون کے آئی جی پی ارون چکرورتی نے کہی ۔ یہاں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اشارہ کیاکہ بھٹکل میں سائبر کرائم پولس اسٹیشن قائم کیا جاسکتا ہے۔
View more
Wed, 22 Jun 2016 22:24:35
کاروار 22جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں مانسون کا آغاز ہوچکا ہے اور ساحلی علاقے میں تیز بارشوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ لیکن ضلع کے گھاٹ سیکشن میں ابھی صرف ہلکی پھلکی بارشیں ہی ہورہی ہیں۔
View more
Wed, 22 Jun 2016 22:19:48
حکومت کرناٹک نے ضلع پنچایت صدر کو ایک وزیر کے برابر تنخواہ اور سہولتیں دینے کا فیصلہ اس سے پہلے کیا تھا۔ مگر اب ضلع پنچایت نائب صدور کو بھی تنخواہیں اور سہولتوں کا پیمانہ طے کیا گیا ہے
View more
Wed, 22 Jun 2016 22:07:17
ضلع محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تحت ایک ماہی ملیریا مخالف مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کاروار میونسپالٹی کی نائب صدر لیلا بائی ٹھانیکر نے کہا کہ صاف ستھرے سماج اور صحتمند افراد کے لئے صاف ستھرا ماحو ل ایک بنیا دی ضرورت ہے۔اس لئے اگر ہم کو صحتمند رہنا ہے تو پھرہمیں اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا
View more
Wed, 22 Jun 2016 21:17:45
کنداپور 22جون (ایس او نیوز) منگل کی صبح کنداپور تراسی کے قریب اسکول وین اور پرائیویٹ بس کے بھیانک حادثے میں ہلاک ہونے والے 8بچوں میں سے 6بچے ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں۔ جب منی پال اسپتال میں ڈاکٹرکی طرف سے ہلاک ہونے والے بچوں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا تھا تو وہاں پر موجود والدین کی آہ و بکا اور چیخ و پکار سے دیکھنے اور سننے والوں کاسینہ پھٹا جارہا تھا۔ کیوں نہ ہو۔جن ماں باپ نے آنکھوں میں مس
View more
Wed, 22 Jun 2016 20:53:15
منگلورو 22جون (ایس او نیوز) دو دن پہلے دھرانپّا پجاری نامی ٹیلر کو موڈیپو نامی مقا م سے اغوا کرنے کا معاملہ اس وقت ایک دوسرا رخ کرگیا جب اغوا ہونے والے دھرانپا پجاری نے سرکاری اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ خود اس کی بیوی جیا لکشمی نے حافظ نامی شخص سے اپنے ناجائز تعلقات کی وجہ سے اس کو اغوا کروایا تھا۔
View more
Wed, 22 Jun 2016 18:59:59
ریاستی کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں وزیر صحت یو ٹی قادریوں تواپنا وزیر کا عہدہ بچانے میں کامیاب رہے مگر اب ان کا قلمدان بدل دیا گیا ہے۔ ان کو وزارت صحت سے ہٹاکر نئی کابینہ میں وزارت غذا اور سول سپلائی کا قلمدان دیا گیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy