Thu, 25 Aug 2016 11:26:40
شہرکے ودیانگر میں موٹر سائیکل کو تیز رفتار لاری کی ٹکر کے سبب ایک 20سالہ طالبہ ہلاک اور اس کی سہیلی زخمی ہوگئی ۔مرنے والی کی شناخت الہ آباد سے تعلق رکھنے والی ویدیشا پرکاش کے طور پرکی گئی ہے اور وہ شہر کے یلہنکا نیوٹاؤن میں مقیم تھی ،
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:23:56
امسال شہر کے معروف پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر بیت اﷲٹورس انٹرنیشنل کی جانب سے سفر حج بیت اﷲ کیلئے روانہ ہونے والے94 عازمین کیلئے آج شہر کے تاج پیالیس شادی محل میں یک روزہ تربیتی کیمپ اور ٹیکہ اندوزی کا اہتمام کیاگیا۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:19:53
ریاستی وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے کہاکہ اراضی گھپلے کے الزامات میں پھنسے چیف سکریٹری اروند جادھو کو حکومت کی طرف سے بچانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے بنگلور کے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے، رپورٹ ملتے ہی خاطیوں پر کارروائی بلاتاخیر کی جائے گی۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:15:31
کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کے چیرمین ایس ڈی ننجنین مٹھ نے الزام لگایا ہے کہ ہاؤزنگ بورڈ کی طرف سے جو فلاٹس اور سائٹس فروخت کی جاتی ہیں وہ تمام کی تمام ہاؤزنگ بورڈ کے افسران فرضی دستاویزات کی بنیاد پرفروخت کرتے ہیں اور ان میں بھاری دھاندلی کی جاتی ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:12:08
ریاست کے چیف سکریٹری اروند جادھو کی طرف سے مضافات شہر آنیکل میں بہت بڑی زمین خرید کر اپنی ماں کے نام کرنے کا گھپلہ سامنے آنے کے بعد کسی بھی وقت انہیں حکومت عہدہ سے برطرف کرسکتی ہے۔ چیف سکریٹری کے اراضی گھپلے میں ملوث ہونے کے الزامات ریاستی انتظامیہ میں زبردست ہلچل کا سبب بنے ہوئے ہیں،
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:09:16
آج ہوئے ریاستی کابینہ اجلا س میں بنگلور چنئی صنعتی کاریڈور کو چترادرگہ تک پھیلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ اس فیصلے سے ٹمکور اور چترادرگہ سمیت دیگر علاقوں میں صنعتی ترقی کو کافی فروغ مل سکتا ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:07:18
صنعتی پالیسی 2015میں دئے گئے نشانہ کے مطابق 2019-20تک 1.73لاکھ کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے اودیشہ کی حکومت بنگلورو میں 26اگست کو سرمایہ کاروں کی میٹنگ منعقد کرے گی ۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:03:37
پولیس نے پانچ افراد جن میں نارکوٹک کے گروہ کا اصل سرغنہ بھی شامل ہے ،کو گرفتارکرتے ہوئے ممنوعہ اشیا ضبط کرلی ۔ ان اشیا میں 2.88لاکھ روپئے مالیت کا 20کیلو گانجہ بھی شامل ہے۔
View more
Thu, 25 Aug 2016 11:00:56
پولیس نے تین افراد جن میں ایک 45سالہ خاتون اور ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے،کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 10لاکھ روپئے مالیت کے چوری کئے ہوئے ہیرے اور طلائی زیورات کو برآمد کرلیا۔ان افراد نے اس مکان سے ان اشیا کی چوری کی تھی،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy