Mon, 05 Sep 2016 15:49:23
حال ہی میں اقتدار سے بے دخل کی گئیں سابق برازیلی صدر دلما روسیف کے ہزاروں حامیوں نے اتوار کے روز مائیکل ٹیمیرکی نئی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے روسیف کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی اقتدار سے بے دخلی کوبغاوت قرار دیا۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:47:16
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی اہلیت سے متعلق دائرکیاگیاریفرنس ناکافی شواہدکی بنیادپرمستردکر دیا ہے۔ادھر حکمراں جماعت کے ارکانِ قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیاگیاہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:42:35
جرمنی کے شہر بریمن میں دائیں اور بائیں بازو کی سوچ کے حامل افراد نے سلفی اسلامی مبلغ پیئر فوگل کی ریلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔انتہائی قدامت پسند اسلامی تحریک سلفیت کے مخالفین گزشتہ روز جرمنی کے شمال شہر بریمن میں سلفی اسلام کے مبلغ پیئر فوگل کی ریلی کے خلاف مظاہرے کرنے جمع ہوئے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:39:08
ملائیشیا کے حکام نے ملک میں زیکا وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کے دوسوسے زائدکیس پڑوسی ملک سنگاپور میں بھی سامنے آ چکے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ زیکا وائرس جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ زیکا وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:36:43
جرمن ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا کے انتخابات میں مہاجرین مخالف جماعت نے چانسلر انگیلا میرکل کی سی ڈی کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس نتیجے پر میرکل کو اپنی جماعت کے ارکان اور مخالفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:32:56
کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں2افراد ہلاک ہوگئے۔کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بیلٹن(Campbellton)میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار2افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے روٹ سے باہرہوجانے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:30:11
جرمن کی ایک شمالی مشرقی ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں مہاجرین مخالف سیاسی جماعتAfDنے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو شکست دے دی ہے۔آج ہونے والے انتخابات کے بارے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق چانسلر انگیلا میرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین اب ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا میں دوسری کی بجائے تیسری پوزیشن پر چلی گ
View more
Sun, 04 Sep 2016 21:29:59
بھٹکل پی ایس آئی کے عہدے سے معطلی کے بعد خود ہی مستعفی ہونے والی پولیس افیسر مسز ریوتی نے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے جس سے بھٹکل کے عوام میں خوف اور تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ریوتی نے ہوم منسٹر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو جو خط بھیجا ہے اس میں بی جے پی کے بعض لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ مندروں میں گائے کا گوشت پھنکوانے اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔اور اس سے بھی زیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy