Mon, 05 Sep 2016 16:17:13
ہانگ کانگ میں گزشتہ روز ہوئے انتخابات میں چین سے آزادی کے خواہش مند متعدد قانون ساز منتخب ہو گئے ہیں۔ ان امیدواروں کا تعلق نوجوانوں کی چین مخالف اور جمہوریت پسند تحریک امبریلا موومنٹ سے ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:14:06
یمن کی سرحد سے متصل سعودی عرب کے علاقے الطوال میں سرحد پار سے داغے گئے ایک راکٹ حملے میں ایک خاتون شہیدجب کہ ایک بچہ اور نوجوان زخمی ہوگئے۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق یمن میں مبینہ طور پر باغیوں کی طرف سے پھینکاگیا ایک راکٹ سعودی عرب کے سرحدی علاقے الطوال میں ایک مکان پرآگرا جس کے نتیجے میں مکان میں موجودایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:12:32
یمن کے شہر مآرب میں وادی شرق کے مقام پر بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے ذریعے کیے گئے ایک حملے میں شدت پسندتنظیم القاعدہ کے کم سے کم 9جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق اتوار کو امریکا کے مبینہ ڈرون طیارے کے ذریعے وادی الشرق میں القاعدہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم نو جنگجو ہلاک ہوگئے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:08:47
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک شام کے شمالی علاقے میں کسی مصنوعی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔ان کا اشارہ امریکا کے حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کی جانب تھا جنھوں نے اپنے زیر قبضہ کرد اکثریتی علاقوں میں اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:06:38
امریکی صدر باراک اوباما نے یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک وسط جولائی میں ترکی میں منتخب حکومت اور صدر ایردوآن کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے انقرہ کی مدد کریں گے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:05:17
حوثی اور مں حرف صدر علی صالح کے حامی باغیوں نے گذشتہ روز صنعاء سے نشریات پیش کرنے والے السعیدہ نجی ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر پر دھاوا بولا اور ٹی وی کے جنرل مینیجر مختار القدسی سمیت تمام عملہ یرغمال بنانے کے بعد ٹی وی ہیڈ کواٹر سے نشریاتی آلات اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا ہے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:03:00
سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہانگ زو میں جرمن چانسلر انجلا میرکل سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جی20گروپ کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 16:00:51
دُنیاکی20بڑی معاشی طاقتوں پرمشتمل جی 20 گروپ کے ممبران کا نمائندہ اجلاس پہلی بار عوامی جمہوریہ چین میں شہر ہانگ زو میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نمائندگی کررہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان جو پہلے ہی ایشیائی دورے پر ہیں،ہفتے کی شام ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچے تھے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 15:58:31
باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا روس کے ساتھ مذاکرات میں شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے امکان کی حد تک ابھی نہیں پہنچامگرچونکہ امریکی اور روسی حکام کے دوران مسلسل مذاکرات جاری ہیں اس لیے یہ ہدف کسی بھی وقت حاصل ہوسکتاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy