ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    انجمن حامی مسلمین بھٹکل کوکرناٹک اردو اکیڈیمی ایوارڈ

    انجمن حامی مسلمین بھٹکل کوکرناٹک اردو اکیڈیمی ایوارڈ

    Wed, 24 Aug 2016 20:50:35 
    کرناٹک اردو اکیڈیمی بنگلورو کے اعلان کے مطابق تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے سال 2015کا ایوارڈ انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کو تفویض کیا جائے گا۔ ایوارڈ دینے کی تاریخ کا اعلان آئندہ ہونے والا ہے۔
    بھٹکل: لائف لائن ایکسپریس سے ہزاروں مریضوں نے کیا استفادہ

    بھٹکل: لائف لائن ایکسپریس سے ہزاروں مریضوں نے کیا استفادہ

    Wed, 24 Aug 2016 20:42:10 
    بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر یکم اگست سے21/اگست تک لائف لائن ایکسپریس نامی موبائل اسپتال سے ضلع شمالی کینرا کے ہزاروں مریضوں نے استفادہ کیا۔اس موبائل اسپتال میں کان کے امراض، مرگی، دانتوں کے امراض، جلے ہوئے زخموں کے نشان، کٹے ہوئے ہونٹ اورآنکھوں کے امراض وغیرہ کا علاج کیا گیا۔
    منی پال اسپتال میں زیرعلاج معصوم بچی کے علاج کے لئے مالی تعائون کی اپیل

    منی پال اسپتال میں زیرعلاج معصوم بچی کے علاج کے لئے مالی تعائون کی اپیل

    Wed, 24 Aug 2016 20:09:03 
    منی پال کستوربا اسپتال میں زیرعلاج ایک معصوم بچی کے علاج کے لئے گھروالوں نے تمام عوام سے مالی تعائون کی درخواست کی ہے۔ مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے محمد علی جو پیشہ سے ڈرائیور ہیں، ان کی اہلیہ نے 8اگست کو کنداپور اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا، چونکہ وقت سے پہلے ڈیلیوری ہوئی تھی، اس بنا پر بچی کا وزن کافی کم ہے اور نہایت کمزور ہے۔ بچی کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے فوری منی پال لے جانے کی صلاح دی
    ترکی کی شامی قصبے جرابلس پر شدید بمباری

    ترکی کی شامی قصبے جرابلس پر شدید بمباری

    Wed, 24 Aug 2016 16:43:00 
    ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شام کے قصبے جرابلس میں اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
    اٹلی:زلزلے میں37ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اٹلی:زلزلے میں37ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    Wed, 24 Aug 2016 16:40:43 
    وسطی اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.2کی شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم اور کم از کم 37افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متعدد لوگ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
    لوزیانہ کے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی:اوباما

    لوزیانہ کے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی:اوباما

    Wed, 24 Aug 2016 16:37:14 
    امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز ملک کی جنوب مشرقی ریاست، لوزیانہ کا پہلا دورہ کیا جہاں تاریخ کی شدید سیلابی صورت حال کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی حصے میں تباہی آئی ہے۔
    شام میں روسی بمباری، داعش کی روس کو دھمکی

    شام میں روسی بمباری، داعش کی روس کو دھمکی

    Wed, 24 Aug 2016 16:35:06 
    گذشتہ ہفتے ماسکو میں روسی پولیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے؛ جس سے اس دہشت گرد گروپ کی جانب سے روسی دارالحکومت کو ہدف بنانے کی منصوبہ سازی کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔
    ترکی کی شام میں کارروائی کے جو بائیڈن کے دورے پر ممکنہ اثرات

    ترکی کی شام میں کارروائی کے جو بائیڈن کے دورے پر ممکنہ اثرات

    Wed, 24 Aug 2016 16:32:30 
    امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب انقرہ تہران اور ماسکو تک رسائی کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ترکی شام میں داعش اور شام کی کرد فورسز کو ہدف بنا کر بمباری کر رہا ہے۔
    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    Wed, 24 Aug 2016 16:29:54 
    شمالی کوریا نے بدھ کی صبح کو اپنے شمالی ساحل کے قریب سے ایک آبدوز سے ایک بیلسٹک میزئل کا تجربہ کیا ہے۔علاقائی رہنماؤں اور امریکہ نے اس تجربے کی مذمت کی ہے جب کہ جاپان نے اسے ناقابل معافی اقدام قرار دیا ہے۔