Wed, 07 Sep 2016 02:21:30
کاویری تنازعہ پر آج وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے تازہ حکم کے پیش نظر حکومت کو جو موقف اپنانا ہے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کی خصوصیت یہ رہی کہ انتہائی سلگتے ہوئے مسئلے پر طلب کردہ میٹنگ میں ریاست کے28میں سے صرف 7/ اراکین پارلیمان حاضر ہوسکے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 02:16:00
زیر التوا سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کے تقرر اورموجودہ سیاسی حالات سے وابستہ اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے پہلی بار از سر نو تشکیل شدہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس 8/ ستمبر کو طلب کیاگیا ہے۔ حال ہی میں کور کمیٹی کی از سر نو تشکیل دیتے ہوئے اس کیلئے 28/ اراکین کو نامزد کیاگیاتھا۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 02:03:09
معروف کنڑا ادیب پروفیسر ایم ایم کلبرگی کے قتل کو ایک سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی ملزمین کو گرفتار نہ کئے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج ریاست کے نامور کنڑا ادیبوں نے وکاس سودھا میں وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور سے ملاقات کی اور کلبرگی کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرنے پر زور دیا۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 02:00:31
ریاستی کابینہ میں کل ہوئی معمولی توسیع کے دوران وزارت میں جگہ پانے والے سینئر کانگریس لیڈر ایم کرشنپا کو حسب توقع آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے ہاؤزنگ کا قلمدان دے دیا۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 01:53:27
منگلورو پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق پانمبور میں گٹر کے پاس ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔ جس کی شناخت رانی بنور کے راکیش لمانی (24سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش پیشے سے قلی مزدوری کیا کرتاتھا۔ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ رانی بنور سے کس طرح منگلورو میں پانمبور تک پہنچا اور اس کی موت کیسے واقع ہوگئی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 01:43:23
کاروار کے گاگر مڈی فالس میں ڈوب کر ایک اور مینگلور کے قریب بنٹوال کی نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ایک طالب العلم ہلاک ہوگیا، یہ دونوں گنیش تہوار کی چھٹی منانے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ندی میں نہارہے تھے، جس کے دوران خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 20:49:42
قریبی تعلقہ انکولہ اور گوکرن کے درمیان ایک گڈس ٹرین پٹری سے اُترنے کے نتیجے میں کونکن ریلوے مارگ کی تمام ٹرینسروس متاثر ہوگئی ہے،جبکہ تین پسینجرٹرینوں کو کینسل کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مڈگاؤں۔ مینگلور گڈس ٹرین جیسے ہی انکولہ اسٹیشن سے آگے بڑھی، اچانک قریبی پہاڑی سے چٹان کھسک گئی اور سیدھے گڈس ٹرین کی بوگیوں پر جاگری، جس کے نتیجے میں گڈس ٹرین کے آخری دو ڈبے پٹری سے اُتر گئے۔ حادثہ
View more
Tue, 06 Sep 2016 18:09:48
بھٹکل ٹاؤن میونسپل کے لئے صدر اور نائب صدر کے انتخابات میونسپالٹی میں 9/ستمبر کو ہوں گے، مگر اس ضمن میں مقامی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی میٹنگ کل بدھ کو رکھی گئی ہے جس میں تنظیم کی جانب سے صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہوگا۔
View more
Tue, 06 Sep 2016 16:55:51
ایران کے رہبر اعلیٰ، آیت اللہ علی خامنہ اِی نے ایک بار پھر اسلام کے مقدس ترین مذہبی مقامات کے انتظامات کی سعودی عرب کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے ہیں، اور الزام لگایا کہ گذشتہ سال حج کے موقع پر ہلاکت خیز بھگدڑ بادشاہت کی جانب سے قتل کا ارتکاب تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy