Wed, 07 Sep 2016 12:31:50
سپریم کورٹ نے آج وہ پٹیشن مسترد کر دی جس الزام لگایا گیا کہ عدالت عظمی کی طرف سے مقرر سابق چیف جسٹس آرایم لوڑھا کی صدارت والی نگرانی کمیٹی نے ایم سی آئی اور وزارت صحت کی نا منظوری کے باوجود کئی میڈیکل کالجوں کے طلبہ کی رسائی کی اجازت دے دی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:27:56
کشمیر میں60ویں دن بھی معمولات زندگی ٹھپ رہنے کے درمیان آج علیحدگی پسندوں نے وادی میں ہڑتال 16ستمبر تک کیلئے بڑھا دی۔انہوں نے اس مدت کے دوران اپنے احتجاجی تحریک کا پروگرام بھی جاری کیا جس کے تحت لوگوں سے12ستمبر کوعیدالاضحی کے دن میمورنڈم کے حوالے کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:24:46
چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پولیس نے تصادم میں ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔سکما ضلع کے پولیس حکام نے آج بتایا کہ ضلع کے دورناپال تھانہ علاقے کے تحت کویابیکور گاؤں کے جنگل میں پولیس نے تصادم میں ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:22:46
جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے سے واپس آئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہی اس میٹنگ میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ریاست کی زمینی صورتحال کے بارے میں معلومات دی۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:19:27
جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا نے نئی دہلی میں منگل کو کہا کہ سرحد کی حفاظت کیلئے اندرونی سلامتی اور امن عامہ کی بحالی انتہائی اہم ہے۔فکی کی طرف سے منعقد ایک سمینار میں ووہرا نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی اہم ہے کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کے مفاد اور سلامتی کی توجہ بہتر طور پر رکھا جائے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:15:00
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیڈ ایچ کالج برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ شعبہ میں پروفیسر حسن ارتضےٰ کو انجینئرنگ کالج کا نیا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:12:14
ساتویں تنخواہ کمیشن میں ملک میں باقاعدہ ملازمین کی کم از کم تنخواہ بھلے ہی18000کردی گئی ہو لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنی ہی ریاست گجرات میں کانٹریکٹ کر کام کر رہے ملازمین اس سے کافی کم تنخواہ پر کام کرنے پرمجبورہیں۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:08:55
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے دماغی امراض کے شعبہ(سائیکیٹری)کے زیرِ اہتمام عالمی یومِِِِِِِ الزائمر کے موقع پر15؍ستمبر کو پوسٹر میکنگ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2016 12:06:09
الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف سکریٹری کے کے شرما سے ایک بار پھر چھ سوالات کا جواب مانگا ہے۔کمیشن نے یہ جواب دہلی حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری بنائے گئے21آپ ممبران اسمبلی کے معاملے پرمانگاہے۔الیکشن کمیشن نے پارلیمانی سیکرٹریوں کو دی کچھ خصوصیات کی تفصیلات طلب کی ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy