Wed, 22 May 2024 17:30:40
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے 22 مئی 2024 کو کہا کہ عام انتخابات میں انڈیا اتحاد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا نظر آ رہا ہے، ’مودانی مہا گھوٹالہ‘ کے سلسلے میں انکشافات کا ٹیمپو بھی رفتار پکڑ رہا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا، ’’مودانی مہا گھوٹالے کے سلسلہ میں آج ہونے والے انکشاف پر ہمارا بیان۔ ٹیمپو کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت جلد ایک جے پی سی سے اس کی پوری طرح سے تحقیقات کرے گی۔‘‘
View more
Wed, 22 May 2024 14:44:30
میسور کے یرا گناہلّی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے، جن کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گھر کے سلینڈر سے ایل پی جی گیس لیک ہونے سے ان چاروں کی نیند کی حالت میں ہی موت واقع ہوئی ہوگی۔
View more
Wed, 22 May 2024 12:41:08
تعلیمی سال برائے 24-2023 کے پی یوسی سال دوم کے دوسرے مرحلہ کے امتحان کا نتیجہ شائع ہو گیا ہے ، صرف 35.25 فیصد طلبا ء ہی امتحان پاس کر پائے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی طالبات نے پی یوسی سال دوم کے امتحان کے دوسرے مرحلہ میں ممتاز نمبرات سے ٹاپ کیا ہے۔
View more
Wed, 22 May 2024 12:12:25
پتور کے ڈربیتڑکا علاقے میں ایک شخص کی پُر اسرا موت کے بعد یہ خبر عام ہوگئی کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے وہ فوت ہوا ہے ۔
View more
Wed, 22 May 2024 12:05:58
کونکن ریلوے کی طرف سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر روک لگانے کی جو مہم چلائی جا رہی ہے اس کے نتیجے میں اپریل کے مہینے میں ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں سے 2,69,256 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:55:14
تقریباً 9 سال پہلے بھٹکل جالی گرام پنچایت کا درجہ بڑھاتے ہوئے اُسے پٹن پنچایت میں تبدیل کیا گیا تھا مگر آج تک پٹن پنچایت کے دفتر کی عمارت تعمیری مرحلے میں ادھوری پڑی ہے اور اس پر خرچ ہوئے ایک کروڑ روپے ضائع ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:50:03
اسکول ذمہ داران کی طرف سے ٹرانسفر سرٹفکیٹ دینے سے انکار کرنے پر شیرور کے میلپنکٹی علاقے میں ایک طالب علم نے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:45:07
شیراڈی گھاٹ پر ٹرک اور کار کے بیچ تصادم کی وجہ سے کار میں سفر کر رہے ایک ماں اور بیٹے کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر بچوں سمیت کچھ لوگ شدید زخمی ہوگئے ۔
View more
Wed, 22 May 2024 11:37:44
ملک کی تجارتی راجدھانی کو ہلا کر رکھ دینے والے گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثے کی تحقیقات کے لیے ممبئی کی کرائم برانچ نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy