Thu, 06 Jul 2017 11:32:41
وینز ویلا میں نو افراد پر مشتمل ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینز ویلین وزیر داخلہ نیسترو ایور لونے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا صدارتی آفس کے ساتھ جسٹرڈ گلف سٹریم طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ریاست نیوویوا ایسپارتا میں گر کر تباہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ قومی حکومت طیارے کا ملبہ اور اسکے عملے کی تلاش کیلئے سرچ اور ریسکیو کوششوں میں سرگرم ہے
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:24:55
جرمنی کی میزبانی میں ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل ممالک کے گروپ جی 20 کی سمٹ جمعہ سات جولائی کو ہیمبرگ شہر میں شروع ہو رہی ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:20:20
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مطابق یونان میں باسٹھ ہزار سے زائد تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں۔ استقبالیہ مراکز پر یونان اور یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد ان تارکین وطن کی اکثریت ابھی تک فیصلوں کے انتظار میں ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:10:06
وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج کہا ہے کہ ریاستی حکومت مسلسل تیسرے سال سست مانسون کے سبب دریائے کاویری اور اس کی ذیلی ندیوں کے ریزروائرس میں پانی کی شدید قلت سے سپریم کورٹ کو واقف کروائے گی۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:05:20
ریاستی ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے گزشتہ ایک سال سے ملتوی وارڈ کمیٹیوں کیلئے نامزدگیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 10:59:40
رانی چنماںیونیورسٹی کرناٹک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے جاریہ تعلیمی سال سے بی کام کے طلبہ کے لئے جی ایس ٹی پر مضمون متعارف کیا ہے ۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 10:49:33
شہر بنگلور میں بسے بے گھر افراد کو مکان فراہم کرنے کی اسکیموں پر آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا اور وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج سمیت اعلیٰ افسران اور ہاؤزنگ بورڈ کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، جس میں طے کیا گیا کہ شہر بنگلور میں بے گھر غرباء کیلئے عنقریب رعایتی شرحوں پر ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کی جائے گی۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 10:46:59
طلبا کی طرف سے امتحانات میں ناقص مظاہرہ سے پریشان ریاستی محکمۂ تعلیمات نے اساتذہ کو متنبہ کیا ہے کہ کام کے اوقات میں وہ کسی بھی حال میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں ، ساتھ ہی خاتون لکچرارس کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ لباس کا ضابطہ اپناتے ہوئے کالج کے اوقات میں صرف روایتی لباس ساڑیاں ہی پہن کر کالج آئیں۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 10:38:43
پولیس نے رقم کے مسئلہ پر ایک خاتون اوراس کے آشنا کو برہنہ کرنے کے بعد ان پر مبینہ حملہ کے واقعہ میں 6افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ وجئے پورہ ضلع کے اندی تعلقہ کے ہیرے ماسالی گاوں میں دو جولائی کو پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy