Wed, 05 Jun 2024 20:09:11
اٹھارویں لوک سبھا الیکشن میں ریاستی سطح پر سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں اتر کنڑا حلقے سے بی جے پی کے امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کا نام سر فہرست آ گیا ہے ۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 20:05:41
اتر کنڑا سیٹ پر لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدورا وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی شاندار جیت یہ بتاتی ہے کہ ان کی پارٹی کے سیٹنگ ایم پی اننت کمار اور سیٹنگ رکن اسمبلی شیو رام ہیبار کی بے رخی دکھانے اور انتخابی تشہیر میں کسی قسم کی دلچسپی نہ لینے کے باوجود یہاں ووٹروں کے ایک بڑے حصے پر بی جے پی اور نریندرا مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کا اثر بڑا گہرا ہے ۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 20:05:04
بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) آج بدھ کو ہی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کرنے والی ہے تاکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی اکثریت سے کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کرسکے۔ اس تعلق سے آج شام کو ہوئی میٹنگ میں تمام اُمور پر بات چیت مکمل ہوگئی جس کے ساتھ ہی نریندر مودی کے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے کی راہ بھی ہموار
View more
Wed, 05 Jun 2024 19:59:21
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر بدھ کو سترھویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا۔ صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق چہارشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں صدر جمہوریہ سے سترھویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 19:55:22
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بڑی سیاسی پیش رفت میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے چہارشبہ کو انتخابات میں بی جے پی کی کمزور کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 19:30:15
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست کو راؤس ایونیو کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے شراب پالیسی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی رائوس ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ حراست میں 19 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 19:23:28
دہلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی میٹنگ ختم ہوگئی۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کے اتحادی جے ڈی یو، ایل جے پی، ٹی ڈی پی، جے ڈی ایس اور شیوسینا موجود تھے۔ نریندر مودی کو این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم پی سنجے کمار جھا نے کہا کہ نتیش کمار نے این ڈی اے میٹنگ میں شرکت کی۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 17:19:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ آج انھوں نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ موجودہ لوک سبھا کی مدت کار 16 جون کو ختم ہو رہی تھی، اور اب اگلی حکومت کی تشکیل کے لیے سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
View more
Wed, 05 Jun 2024 13:46:12
لوک سبھا انتخابات کے جو نتائج جاری ہوئے ہیں۔ اس میں مسلم نمائندگی 27 سے گھٹ کر 24 ہوگئی ہے۔ 2019 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 27 مسلم ارکان پارلیمنٹ لو ک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اس مرتبہ یہ تعداد 24 تک گھٹ گئی ہے۔ اس مرتبہ دو مسلم خواتین کا لوک سبھا میں داخلہ ہوگیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy