Tue, 04 Jun 2024 20:43:04
تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں میں حکمراں جماعت کانگریس اوربی جے پی نے 8، 8 حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی ایس آر کا یہاں پتّہ صاف ہوگیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 20:07:06
لوک سبھا انتخابات کے نتائج آہستہ آہستہ آنے لگے ہیں۔ اس وقت این ڈی اے آگے ہے۔ لیکن، انڈیا اتحاد بھی انتخابات میں پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ این ڈی اے 299 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس میں جے ڈی یو کی 14 سیٹیں شامل ہیں۔ ایسے میں جے ڈی یو حکومت بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 20:04:22
آندھراپردیش میں تلگودیشم پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعتیں جنا سینا اور بی جے پی جملہ 175 اسمبلی نشستوں میں سے 157 نشستوں پر آگے چل رہی ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ٹی ڈی پی 130 پر آگے ہے۔ 20 جنا سینا اور 7 نشستوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 18:38:44
لوک سبھا الیکشن کے نتائج 2024 کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا الائنس نے ملک کو ایک نیا ویژن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس اور کانگریس پارٹی نے یہ الیکشن صرف ایک سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں لڑا تھا بلکہ ہم نے سی بی آئی اور ای ڈی کے خلاف جنگ لڑی تھی۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 17:47:25
لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک کی جملہ 28 سیٹوں میں بی جے پی نے 17 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اس کی پارٹنر جے ڈی ایس نے دو اور کانگریس نے نو سیٹوں پر جیت درج کرلی ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 17:43:30
عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر منیش سسودیا کو ایکسائز پالیسی معاملے میں سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 17:33:54
لوک سبھا انتخاب کے تحت پچھلے ڈھائی ماہ میں 542 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور سبھی سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 17:23:39
لو ک سبھا انتخابات 2024 کے رجحانات کے پیشِ نظر کانگریس نے پی ایم مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے منگل (4 جون) کو کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے اب تک کے رجحانات سے یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اخلاقی شکست ہونے جا رہی ہے۔
View more
Tue, 04 Jun 2024 16:58:33
ایودھیا میں رام مندر کا اتنا بڑا انتخابی مدعا ہونے کے باوجود فیض آباد لوک سبھا حلقہ کے عوام نے بی جے پی کو یکسر مسترد کردیا اور للّو سنگھ کے مقابلے میں سماجی وادی پارٹی کے اوادیش پرساد کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ دوسری طرف گذشتہ انتخابات میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو شکست دینے والی سمرتی ایرانی ، اِس بار امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ایک کارکن کشوری لال کے ہاتھوں شکست کھا گئ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy