Mon, 10 Jun 2024 20:00:08
کرناٹک کے فحش ویڈیو معاملے میں پھنسے جنتا دل سیکولر کے معطل لیڈر پرجول ریونا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ نے آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یعنی اب وہ 24 جون تک جیل میں رہیں گے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے پیر کی صبح پرجول ریوناسے اپنی پوچھ تاچھ مکمل کر لی، اس لیے آگے کی حراست کا مطالبہ نہیں کیا۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 18:33:24
گزشتہ دو تین دن سے شہر میں ہو رہی تیز بارش کی وجہ سے کے سی سرکل کے قریب ایک بڑا درخت زمین سے اکھڑ گیا اور وہاں پر سڑک کنارے پارک کی گئی دو کاروں کے اوپر گرا جس سے کاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 17:52:52
الیکشن کمیشن نے بہار، بنگال، ایم پی سمیت 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 جولائی کو ہوگی۔ جن سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ان میں بہار کی 1، بنگال کی 4، تمل ناڈو کی 1، مدھیہ پردیش کی 1، اتراکھنڈ کی 2، پنجاب کی 1 اور ہماچل پردیش کی 3 سیٹیں شامل ہیں۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 17:48:10
نیٹ (NEET) امتحان میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ سے نیٹ یوجی 2024 کا نتیجہ واپس لینے اور دوبارہ امتحان کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 17:40:47
کل وزیر اعظم مودی کی حلف برداری کے موقع پر بی جے پی کی طرف سے بولیار میں نکالے گئے جلوس کے دوران چاقو زنی کے معاملے پر بی جے پی لیڈران اور کارکنان نے پولیس کے خلاف کوناجے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 17:20:59
نریندر مودی نے اتوار کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف لینے کے ساتھ ہی نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برابری کر لی، جو اس سے قبل مسلسل تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 12:35:23
الال پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنے والے کلّاپو میں موجود گلوبل مارکیٹ میں ہولناک آگ لگی جس کے نتیجے میں 5 بڑی اور 20 چھوٹی دکانیں جل کر خاک ہوگئیں اور اس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔
View more
Mon, 10 Jun 2024 12:30:47
اپن انگڈی کے قریب 34 نیکیلاڈی نامی گاوں میں سرکاری زمین پر اپنا مکان تعمیر کرنے کی کوشش میں مصروف مامتا نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پڑوسی نے اس کا زیر تعمیر مکان ڈھا دیا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy