Wed, 12 Jun 2024 13:43:33
دکشن کنڑا حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمان کیپٹن برجیش چوتا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اس کے دباو کی وجہ سے بولیار چاقو زنی معاملے میں پولیس نے بی جے پی کارکنان پر کیس داخل کیا ہے ۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 13:40:36
سٹی پولیس کمشنر انوپم اگروال کے مطابق بی جے پی کے دوران جشن فتح کے طور نکالے گئے جلوس کے دوران مسجد کے پاس اشتعال انگیز نعرے لگانے اور مسلمانوں کو 'پاکستانی' ہونے کا طعنہ دینے کے نتیجہ میں چاقو زنی کی واردات پیش آئی جس میں دو بی جے پی کارکنان زخمی ہوگئے ۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 13:38:26
ایئر انڈیا ایکسپریس (XI) نے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ابوظہبی کے لئے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر 22 جولائی سے عمل شروع ہو جائے گا ۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 19:47:19
اتر پردیش میں جرائم پر قابو کو لے کر چاہے جتنے بھی دعوے کیے جاتے ہوں، لیکن زمینی حقیقت اس سے بہت الگ ہے۔ تازہ مثال اتر پردیش کے مراد آباد واقع ایک مسجد میں امامت کرنے والے محمد اکرم کا قتل ہے جس نے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 19:26:46
کانگریس کے سابق صدر و نومنتخب ایم پی راہل گاندھی نے منگل کو دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے اگر ان کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا انتخابی میدان میں اترتیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست یقینی تھی۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 17:42:02
الال ساحل پر لہروں سے کھیلنے کے دوران اچانک اٹھنے والی ایک اونچی لہر نے چار خواتین کو سمندر میں گھسیٹ لیا جس کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ بقیہ تین خاتون کو زندہ بچانے میں مقامی لوگوں کو کامیابی ملی ۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 17:35:37
بھٹکل تعلقہ کے بینگرے میں امبیڈی نامی مقام پر کل دوپہر کے وقت ایک گھر میں چوری کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب گھر کے احاطے میں گھس کر بیٹھنے والے اجنبی شخص نے گھر والوں کو دیکھ کر پہاڑیوں کی طرف راہ فرار اختیار کی ۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لئے اطراف کی پہاڑیوں میں تلاشی مہم چلائی ۔
View more
Tue, 11 Jun 2024 17:16:22
) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندربابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار منتخب کر لیا گیا ہے۔ 11 جون کو اس سلسلے میں این ڈی اے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی جس میں چندرابابو نائیڈو کے نام پر مہر لگ گئی۔ اب بدھ کے روز یعنی 12 جون کو وہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy