Thu, 13 Jun 2024 10:32:49
سی آئی ڈی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ ی یورپا کو ان کے خلاف درج پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افینس ایکٹ (پوسکو) کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 19:30:03
اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے لوگوں نے ان کے تمام نعروں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 18:21:56
کئی دن تک مطلع ابرآلودرہنے کے بعد کل شام حیدرآباد میں شدید ترین بارش ہوئی۔جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ بارش منگل کو 6:30بجے شام کے لگ بھگ شروع ہوئی اور شہر کے مختلف حصوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 18:12:41
چہارشنبہ کو خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر کا عہدہ سنبھالنے والی نرملا سیتا رمن جولائی میں رواں مالی سال کا مکمل بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گی۔ ملک کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے اب تک ایک عبوری بجٹ سمیت چھ بجٹ پیش کیے ہیں اور جولائی کا بجٹ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہوگا۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 18:09:01
سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو دہلی اور ہماچل پردیش حکومتوں کی قومی راجدھانی خطہ میں پانی کے بحران پر سماعت کے دوران مبینہ طور پر لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کے لئے سرزنش کی ۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:48:25
کویت کے جنوبی شہر منگاف میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آگ بدھ کی صبح لگی اور پوری عمارت راکھ ہو گئی۔ صبح کی اولین ساعتوں میں لگی آگ تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی اور کئی لوگ عمارت کے اندر پھنس گئے۔ اس حادثے میں کئی لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:33:52
آندھرا پردیش کو چندرا بابو نائیڈو کی شکل میں نیا وزیر اعلیٰ ملا ہے۔ انہوں نے چوتھی بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔ چندرابابو نائیڈو کے ساتھ، پون کلیان اور نارا لوکیش نے بھی حلف لیا۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:28:45
نئی تشکیل شدہ این ڈی اے حکومت میں ایچ ڈی کمار سوامی کو اسٹیل کی وزارت دی گئی ہے۔ ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد کانگریس نے ان سے اس وزارت سے متعلق 5 سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے اکاؤنٹ پر ایچ ڈی کمار سوامی سے یہ سوال کنّڑ، انگریزی اور ہندی تینوں زبانوں میں کیے ہیں۔
View more
Wed, 12 Jun 2024 17:25:13
رجت جی، آپ نے مجھے گالی دی۔ یہ ویڈیو میرے والدین، میرے ساس-سسر اور میرے بچوں نے دیکھی۔ آپ نے مجھے گالی اس لیے دی کیونکہ میں ایمانداری سے اپنا کام کر رہی تھی۔ آپ نے صرف گالی ہی نہیں دی، اس کے بعد مجھے دھمکانا شروع کیا۔ آپ کو لگتا ہے کہ ہم دھمکانے سے ڈر جائیں گے؟ یہ باتیں آج کانگریس لیڈر راگنی نایک نے سینئر صحافی رجت شرما کے خلاف منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy