Thu, 13 Jun 2024 17:15:27
شمالی سکم میں ایک بار پھر سیلاب نے تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بھی حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ بدھ کی صبح سے جاری بارش کے سبب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تشویشناک حالات پیدا ہو گئے۔ سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اور تیستا ندی میں آبی سطح بڑھنے سے اس کے قریب موجود گھر تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہو گئے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 16:55:33
نیٹ 2024 کے نتائج میں دھاندلی کے بارے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔ اب ان کے بیان پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے ایک پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے اس معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 16:50:33
نیٹ یوجی 2024 کے امتحان اور اس کے نتائج کے تعلق سے جاری تنازعے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ طلبہ کو ڈرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ کونسلنگ ہوتی رہے گی اور ہم اس پر روک نہیں لگا رہے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ امتحان کو پوری طرح سے رد کر دینا مناسب نہیں ہے۔ جبکہ حکومت نے عدالت سے کہا ہے کہ 1563 طلبہ کو گریس مارک دینے کے این ٹی اے کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 12:24:05
منگلورو شہر کے علاوہ سورتکل میں 11 اور 12 جون کو کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو ان کے بچوں کے اغوا یا سنگین جرائم میں گرفتاری کی بات کہتے ہوئے تاوان کی رقم طلب کرنے کے جو دھمکی والے فون کالس آئے تھے اس کے سلسلے میں پولیس کمشنر نے انوپم اگروال نے بتایا کہ فریب کاروں نے فون کرنے کے لئے پولینڈ اور پاکستان کے انٹرنیشنل سبسکرائبر ڈائلنگ (آئی ایس ڈی) کوڈ کا استعمال کیا تھا ۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 12:12:48
اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں مانسون اور قدرتی آفات سے متعقلہ معاملات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کل جو میٹنگ منعقد ہوئی تھی اس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا جن لوگوں کو کام کرنے میں دلچسپی ہے وہ لوگ یہاں رہیں اور جنہیں دلچسپی نہیں ہے میں انہیں دوسرے جگہ بھیجنے کا انتظام کر دوں گا ۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 12:00:21
کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور معمول کی واپسی کے بی جے پی کے سینہ زوری اورکھوکھلے دعوے پچھلے تین دنوں میں خطے میں ہونے والے تین عسکریت پسندانہ حملوں سے پوری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 11:54:59
اس ہفتے کے آخر میں حج کے آغاز سے قبل عازمین سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں، کیونکہ سالانہ حج اپنی تمام تر روحانیت کے ساتھ قریب آچکا ہے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 11:30:18
جموں کشمیر میں 60 گھنٹوں میں یکے بعد دیگرے 3 دہشت گردانہ حملوں پر بدھ کو کانگریس نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہاں امن کی بحالی کے اس دعوؤں کی قلعی کھلی گئی ہے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 11:22:18
روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹی 20 عالمی کپ 2024کے سوپر 8 میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہندوستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy