Sat, 15 Jun 2024 13:15:03
مشہور و معروف غیر مقیم ہندوستانی تاجر ڈاکٹر تُمبے محی الدین، ڈاکٹر رونالڈ کولاسو اور پرکاش شیٹی کو منگلورو یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری تفویض کی گئی ۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:51:50
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر کے ایک سابق پروفیسر کے خلاف 2010 میں دہلی میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سخت یو اے پی اے (انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایل جی ہاؤس کے افسر نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:41:29
نیٹ امتحان اور اس کے نتائج پر جاری تنازعے کے درمیان کانگریس نے اس پورے معاملے کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس میں مذکورہ بالا مطالبہ کرتے ہوئے یہ سوال بھی کیا ہے کہ جب اس سال نیٹ میں 600 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 80,468 ہے اور سرکاری میڈیکل کالجوں میں صرف 55 ہزار سیٹیں ہیں، تو پھر ان طلباء کو سرکاری کالجوں میں بھلا کیسے داخلہ مل سکتا
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:38:38
نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بے ضابطگی سے متعلق گجرات پولیس نے 5 ملزمین کو آج گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب تک ڈھائی کروڑ روپے کے منی ٹریل کی بات سامنے آئی ہے۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:35:36
کانگریس کی پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی یعنی نیٹ کے بہانے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اسے نوجوان مخالف قرار دیا اور کہا کہ جب حکومت حلف لے رہی تھی این ای ای ٹی دھاندلی کرکے نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا تھا۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:31:45
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’این ڈی اے حکومت غلطی سے بنی ہے، پی ایم مودی کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:25:53
الہ آباد ہائی کورٹ نے جنسی استحصال کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی سے متعلق قوانین خواتین کو پیشِ نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر معاملے میں مرد ہی قصوروار ہوتے ہیں۔ ایسے معاملات میں ثبوت پیش کرنا مرد اور عورت دونوں کی ذمہ داری ہے۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:18:42
دنیا بھر سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے لاکھوں عازمین ِ حج جمعہ ۸؍ ذی الحجہ کو ’یوم ترویہ ‘ گزارنے کیلئےلبَيك اللّھُمَ لَبّيك کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ پہنچ گئے جہاں خیموں کا شہرآباد ہوگیا ہے۔ پوری دنیا سے ۱۵؍ لاکھ سے زیادہ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
View more
Sat, 15 Jun 2024 12:16:10
شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ جیسے جیسے صبح ہوتی ہے شدید گرمی درجہ حرارت میں اضافہ کرتی ہے۔ لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موسمیاتی مرکز نے کہا کہ فی الحال شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر اور گرمی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy