Mon, 24 Jun 2024 11:59:11
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کل اتوار 23 جون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کے قابل نوجوان بی جے پی کی بدعنوانی سے لڑنے میں اپنا سب سے قیمتی وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں اور مودی جی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے حالیہ دنوں میں لیک ہونے والے پی
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:55:47
نئی حکومت کی تشکیل کے بعد 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ اس میں پی ایم مودی کے ساتھ نو منتخب اراکین لوک سبھا بھی حلف لینے والے ہیں۔ اس کے بعد اسپیکر کے عہدے کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:50:47
اروناچل پردیش کے کئی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بادل پھٹنے کے بعد اروناچل پردیش کے شہر ایٹا نگر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے مکینوں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:35:49
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیجریوال کے وکلاء نے سپریم کورٹ سے کیس کی پیر کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:17:11
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بڑے اور اہم امتحانات کو منسوخ کرنا مودی حکومت کے کام کرنے کا انداز بن گیا ہے، لیکن پیپر منسوخ کرنا اور عہدیداروں کو تبدیل کرنا اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے، اس لیے اس سمت بلا امتیاز کام کرنے اور سب کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:04:39
نیٹ -پی جی امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے این ٹی اے (وہ ایجنسی جو امتحان کا انعقاد کراتی ہے) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار سنگھ کے ہٹائے جانےاور معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیئے جانے سے اپوزیشن کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن نے اب اس معاملے میں وزیراعلیٰ دھرمیندر پردھان سے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کی مانگ کی ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 20:17:39
غزہ کے سرکاری فلسطینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ شہر کے اضلاع پر بمباری کر کے اسرائیلی فوج نے کم از کم 42 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 20:03:15
سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے سپریم کورٹ کے ججوں کو کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے سابق آئی پی ایس سنجیو بھٹ، عمر خالد، بھیما کوریگاؤں معاملے کے ملزمین، انسانی حقوق کے کارکنان سمیت دہشت گردی، غداری و یو اے پی اے کے الزام میں جیلوں میں قید تمام مسلمانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
View more
Sun, 23 Jun 2024 19:56:37
چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلیوں کی طرف سے آئی ای ڈی دھماکہ انجام دینے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلگیر علاقے میں فوجیوں کی نقل و حرکت کے درمیان نکسلیوں کی طرف سے دھماکہ کیا گیا۔ پورٹل اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں کے ٹرک پر کئے گئے اس حملہ میں سی آر پی ایف کے دو جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکما کے ایس پی کرن چوہان نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy