Mon, 24 Jun 2024 19:05:30
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پیر کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے آئے گیسٹ ٹیچرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔ گیسٹ ٹیچرس اپنے مطالبات کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے پہلے انہیں واپس جانے کے لیے کہا مگر جب وہ واپس نہیں گئے اور احتجاج کرنے پر بضد رہے تو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 18:40:38
قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ - یو جی امتحان پر تنازعہ کے درمیان، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو مرکزی حکومت پر طنز کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دعویٰ ہے کہ مؤخر الذکر کو اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے امتحانی پرچے لیک ہو جاتے ہیں۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 18:32:29
لوک سبھا اجلاس کے پہلے دن بطور لوک سبھا رکن اپنی حلف برداری سے قبل پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کے باہر 15 منٹ تک خطاب کیا۔ ان کے اس خطاب پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے سخت تنقید کی ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 18:28:20
نریندر مودی نے گزشتہ 9 جون کو وزیر اعظم عہدہ کا تیسری بار حلف لیا، یعنی مودی 3.0 کے 15 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ ان 15 دنوں میں مودی حکومت کی کارکردگی پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مختصر ’رپورٹ کارڈ‘ پیش کیا ہے۔ اس میں مودی حکومت کو 10 محاذ پر ناکام بتایا گیا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ حکومت عوام کے لیے کام کرنے کی جگہ کسی طرح حکومت کو بچانے میں مصروف ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 18:24:59
بامبے ہائی کورٹ نے 24 جون کو سڑکوں و فُٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کو لے کر ریاستی حکومت کی سخت سرزنش کی۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور بی ایم سی کو پھٹکار لگاتے ہوئے پوچھا کہ جب ایک دن کے لیے وزیر اعظم اور دیگر وی وی آئی پی لوگوں کے لیے سڑکیں و فُٹ پاتھ صاف کرائے جا سکتے ہیں تو پھر ایسا عوام کے لیے روزانہ کیوں نہیں کیا جا سکتا؟
View more
Mon, 24 Jun 2024 18:21:45
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عرضداشت پر آج (24 جون) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، مگر کیجریوال کو فی الحال عدالت سے کوئی راحت نہیں ملی ۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال سے کہا ہے کہ وہ اپنی ضمانت کو چیلنج کرنے والی ای ڈی کی عرضداشت پر ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال کی عرضداشت پر آئندہ سماعت کے لیے 26 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 13:32:58
شری رام فائنانس شاخ بھٹکل میں رقم خرد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے سوسائٹی کے مزید اہلکار کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت کندا پور کے رہنے والے راجیو راگھویندرا سوامی کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 13:29:57
اتر کنڑا ضلع میں بجلی تیار کرنے والا کرناٹکا پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (کے پی سی ایل) پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے منافع کی رقم سے ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کر رہا ہے ۔ اس پس منظر میں اچیوت کمار نامی ایک شخص نے حق اطلاعات قانون کے تحت کارپوریشن سے جو سوال کیا تھا اس کا جواب دیکھنے سے یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy