Tue, 25 Jun 2024 11:19:03
شمال مشرقی ریاست منی پور میں سال بھر سے جاری فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر (24 جون) کو منی پور میں ہزاروں قبائلیوں نے ریلیاں نکالیں۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک میمورنڈم بھی بھیجا ہے۔ منی پور میں قبائلیوں کی تنظیم انڈیجینس ٹرائبل لیڈرس فورم کے زیر اہتمام یہ ریلی نکالی گئی ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 11:15:31
مقدس حج کے مکمل ہونے کے بعد عازمین حج کی وطن واپسی کے تیسرے دن آج سعودی ایئرلائنز کی ساتویں پرواز سے بغیر محرم حج کرنے والی 53 خواتین بصحت و سلامتی وطن عزیز ہندوستان واپس آ گئیں۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بغیر محرم حج کرنے والی خواتین کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 11:11:25
تمل ناڈو کے 22 ماہی گیر سری لنکا میں گرفتار کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ان کی تین کشتیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں ماہی گیروں کی رِہائی اور کشتی واپس کرانے کے لیے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 11:08:55
دہلی حکومت کے سبھی وزراء نے پیر کے روز ایک میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ آتشی کے ذریعہ کی جا رہی بھوک ہڑتال والے مقام پر کی گئی۔ سبھی کا مطالبہ ہے کہ دہلی کو اس کے حق کا پانی دیا جائے۔ سبھی وزراء نے اس سلسلہ میں ایک مشترکہ خط لکھا اور اپنے دستخط کیے ہوئے اس خط کو وزیر اعظم کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وزیر اعظم اس معاملے میں مداخلت کر آبی بحران کا مسئلہ حل کریں۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 11:05:21
18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری ہوئی۔ پی ایم مودی نے لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ ان کے علاوہ مرکزی کابینہ کے وزراء بشمول وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بھی حلف لیا۔ مگر کانگریس کے رکن کے. سریش، ڈی ایم کے لیڈر کے. ٹی. بالو اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے نے حلف نہیں لیا۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے بھرتری
View more
Tue, 25 Jun 2024 01:42:40
بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے پنچایت حدود کے حنیف آباد کراس کے قریب شہر کی خوبصورت فورلین قومی شاہراہ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیر جمع ہے کہ بائک اور آٹو پر گذرنے والے لوگوں کا ہاتھ اس علاقے میں پہنچتے ہی خودبخود ناک پر پہنچ جاتا ہے اور بڑی سواریوں والے اس بدبودار علاقے سے جلد از جلد گزرنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 20:01:42
بھٹکل کے بیلکے میں ہیربوڈاکی میں زمین خریدنے کے بعد ایک جوڑے نے وہاں پر موجود سرکاری ہائیر پرائمری اسکول کے لئے اپنی اس ذاتی زمین میں سے 4 گُنٹہ زمین اس اسکول کے لئے عطیہ دیتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 19:56:01
اتر کنڑا کے لئے ایک قابل رشک بات ہے کہ اس ضلع سے تعلق رکھنے والے دو افسران مرکزی حکومت کے دو اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوئے ہیں ۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 19:48:38
جنوبی کوریا کے دارالحکومت کے قریب لیتھیم بیٹری بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم16 افراد ہلاک، سات زخمی اور چھ لاپتہ ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy