Tue, 25 Jun 2024 17:49:56
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے لوک سبھا اجلاس کے آج دوسرے روز صبح ہی صبح پی ایم مودی کی خبر لی ہے۔ انہوں نے منگل کو بہار میں پیش آنے والے 33 واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر پی ایم مودی سے مذمت کے دو لفظ بولنے کی توقع رکھتے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 17:45:39
ملک بھر کے تقریباً تمام علاقوں میں گرمی کی لہر سے راحت ملی ہے اور ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔ مانسون آدھے سے زیادہ ملک کو اپنی لپیٹ میں بھی لے چکا ہے۔ یوں تو ملک کی راجدھانی دہلی اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستیں ابھی بھی مانسون کا انتظار کر رہی ہیں لیکن اس سے پہلے ہی یہاں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے آزادی مل گئی ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 17:43:28
دہلی کی پانی کی وزیر آتشی کی صحت پیر کی رات دیر گئے بگڑ گئی، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آتشی اپنے مطالبات کو لے کر جمعہ سے ’پانی ستیہ گرہ‘ کے تحت غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ان کا بلڈ شوگر لیول آدھی رات کو 43 تک گر گیا تھا اور صبح 3 بجے تک یہ گر کر 36 ہی رہ گیا۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 12:42:11
منی پولیس اسٹیشن میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ آن لائن فراڈ کیا ہے جس میں اس کے بینک کھاتے سے 7.9 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں ۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 12:36:16
حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جیتنے والے اراکین پارلیمان کی حلف برداری کے موقع پر ریاست کرناٹکا کے اراکین میں سے اتر کنڑا رکن پارلیمان کو بقیہ اراکین نے کنڑا زبان میں اپنے منصب کا حلف لیا جبکہ وشوریشورا ہیگڑے کاگیری نے سنسکرت زبان میں حلف لیا ۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 12:32:18
کریمنل پروسیجر کوڈ کی جگہ اب جو 'ناگرک سُرکشا سنہیتا' قانون عمل میں لایا جا رہا ہے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ شانتا رام شیٹی نے کہا اس سے پولیس کو بے لگام اختیارات حاصل ہو جائیں گے اور ملک میں انارکی (طوائف الملوکی، بدنظمی) پھیلے گی۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 12:19:21
شہر کے بھدرا کالی کالج کے سامنے سے اوم بیچ تک جانے والی کانکریٹ کی سڑک بھاری برسات کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت انتہائی مشکل ہوگئی ہے ۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 12:10:01
اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے بی جے ڈی کی پچھلی حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن ماجھی نے پیر و دعویٰ کیا کہ پچھلی بی جے ڈی حکومت نے ان کے قتل کی سازش کی تھی۔ تاہم، بی جے ڈی نے سی ایم کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
View more
Tue, 25 Jun 2024 11:32:57
نیٹ (این ای ای ٹی) یو جی امتحان میں بے ضابطگی اور پیپر لیک کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں، خصوصاً کانگریس مودی حکومت کے خلاف زوردار انداز میں آواز اٹھا رہی ہے۔ لگاتار اس امتحان کو رَد کر ری-نیٹ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy