Sat, 22 Jun 2024 18:44:42
فیروز آباد میں نگلا پچیا باشندہ ایک قیدی کی موت سے ناراض اہل خانہ اور بھیڑ نے آج زوردار ہنگامہ کیا اور پولیس پر اس قدر پتھراؤ کیا کہ سٹی مجسٹریٹ سمیت فورس کو ان سے دور بھاگنا پڑا۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 18:25:00
نیٹ (یو جی) امتحان کے پرچہ لیک اور دھاندلی پر ہو رہی ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی وزارت تعلیم نے امتحانات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی امتحانات میں بہتری، ڈیٹا سیکورٹی پروٹوکول میں بہتری اور این ٹی اے کی ساخت پر کام کرے گی۔ کمیٹی کو 2 مہینے کے اندر وزارت تعلیم کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 18:23:02
نیٹ (یو جی) پرچہ لیک معاملہ کے تار جھارکھنڈ کے ہزاری باغ، رانچی اور دیوگھر سے بھی جڑ گئے ہیں۔ چنانچہ بہار پولیس کی اکنامک آفنس ونگ (ای او یو) نے ہفتہ کو دیوگھر شہر سے اس معاملہ میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ سبھی بہار کے نالدہ کے رہائشی ہیں، جو دیوگھر میں کرائے کے مکان میں چھپ کر رہ رہے تھے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 18:06:56
بیدر پولیس نے شہر کے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو اپنے آپ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ملازم بتاکر 79افرادکو ان کے بینک اکاؤنٹ ہولڈرس ہونے کی جانچ کرنے بہانہ سے 40لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ یہ شخص شیو پرساد شنکر اپا مڈگی کے ایچ بی کالونی بیدر کا ساکن ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے چھ موبائیل فونس، 45سم کارڈس اور نقد 12,000روپئے ضبط کرلئے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:58:01
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گلبرگہ نے وکی نامی 25سالہ شخص ساکن ارالا گاؤں دریاپور تعلقہ ضلع امراوتی مہاراشٹر کو ایک سال قبل ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کے جرم میں 20سال جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:41:08
تلنگانہ کی ریونت ریڈی حکومت نے کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے خود اس کا اعلان کیا۔ تلنگانہ میں کسانوں کے قرض معافی پر کانگریس قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کے کسانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کہا وہ کر دکھایا، یہ ان کی نیت کے ساتھ ساتھ ان کی عادت
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:31:02
ایک سال کے اندر ملک میں پیاز اور آلو سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ ہونے پر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ مہنگائی پر ایک اخبار کی سرخی لگا کر اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’باقی جو بچا وہ مہنگائی مار گئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں، دال ہر گھر کی رسوئی کی ضرورت ہیں، جن میں مہنگائی لگاتار نئے ریکارڈ بنا رہے ہے۔ لیکن ایک تہائی وز
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:28:05
اتر پردیش حکومت نے 16 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی لکھنؤ اور الہ آباد (پریاگ راج) کے پولیس کمشنروں کی بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ حکومت نے افسران کے تبادلوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:24:19
نیٹ یو جی کا پرچہ لیک ہونے اور پھر یو جی سی نیٹ امتحان کی منسوخی کو لے کر پورے ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیپر لیک کو روکنے کے لیے سخت قانون نافذ کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے 'عوامی امتحان (نامناسب طریقوں کی روک تھام) قانون، 2024' کو مطلع کیا ہے، جس کا کا مقصد مسابقتی امتحانات میں پیپر لیک اور نقل پر لگام لگانا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy