Wed, 26 Jun 2024 11:54:30
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے پانی کے لیے ترس رہی دہلی کو پوری طرح سے بارش کے بھروسے چھوڑ دیا ہے۔ دہلی اور مرکزی حکومت کی کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو راحت دی جائے، لیکن وہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ یہ عمل دہلی کے مستقبل کے لیے فکر انگیز ہے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:49:51
ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز گزشتہ 5 جون کو بوئنگ کے اسٹارلائنر کیپسول سے خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ ان کے ساتھ امریکی خلاباز بیری بوچ ولمور اور دو انجینئر بھی تھے۔ سبھی کو 13 جون 2024 کو زمین پر واپس آ جانا تھا۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:44:57
کینیا میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ ٹیکس بڑھانے والے فائنانس بل کے خلاف نہ صرف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں بلکہ پرتشدد مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:41:34
اپوزیشن کے بیشتر اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں حلف برداری کے دوران اپنے ہاتھوں میں آئین کی کاپیاں لے کر حلف اٹھایا تھا۔ اس پر پی ایم مودی نے کانگریس کو ایمرجنسی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:38:49
لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کا انتخاب کل یعنی 26 جون کی صبح 11 بجے ہونے والا ہے۔ اس کے پیش نظر کانگریس نے اپنے سبھی لوک سبھا اراکین کے نام تین سطور پر مبنی وہپ جاری کر دیا ہے۔ وہپ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح سبھی 11 بجے سے ایوان میں موجود رہیں۔ علاوہ ازیں لوک سبھا اسپیکر انتخاب کی پالیسی تیار کرنے کے لیے انڈیا بلاک میں شامل پارٹیوں کے لیڈران آج شب دہلی میں میٹنگ کریں گے۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:36:05
اٹھارہویں لوک سبھا کا اجلاس جاری ہے اور اس کے کئی اراکین نے ایوان میں حلف برداری کی۔ ان میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) چیف اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی حلف برداری جن الفاظ کے ساتھ ختم کی، اس پر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:32:56
پونے پورش کار حادثہ معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے نابالغ ملزم کو چلڈرن آبزرویشن ہوم (نابالغ اصلاحی مرکز) سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے نابالغ ملزم کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں ملزم کے ساتھ اسی طرح پیش آنا ہوگا جس طرح قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی دوسرے بچے کے ساتھ پیش آتے ہیں، پھر چاہے جرم کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو۔
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:24:29
منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اپنی درخواست میں ستیندر جین نے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعے اپنی ڈیفالٹ ضمانت سے متعلق درخواست کو جولائی تک ملتوی کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے ستیندر جین کی ڈیفالٹ ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنا دہلی ہائی کورٹ پر چھوڑ دیا ہے اور
View more
Wed, 26 Jun 2024 11:21:09
ینکڑوں خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں قید جے ڈی ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں ایک متاثرہ خاتون نے پرجول ریونا اور بی جے پی کے ایک سابق رکن اسمبلی پریتم گوڑا کو نامزد کیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق جنسی زیادتی کے دوران پرجول ریونانے اس کی عریاں تصویریں کھینچیں اور پریتم گوڑا نے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پرجول ریوناکے خلاف تین ای
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy