Thu, 27 Jun 2024 12:19:14
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی معطلی ختم کر دی گئی ہے۔ ایک سال قبل گزشتہ مانسون اجلاس کے دوران انہیں ’غیر مہذب سلوک‘ کی وجہ سے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اب بدھ کو سنجے سنگھ کی معطلی واپس لے لی گئی ہے۔ اب سنجے سنگھ ایک سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں جا سکتے ہیں۔ اس بابت اطلاع سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 12:05:13
بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی کی طبیعت بگڑ گئی، انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ اڈوانی کی صحت پچھلے کئی مہینوں سے بگڑ رہی تھی، بڑھتی عمر کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کی رات ان کی طبیعت کافی خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:48:30
پتور تعلقہ میں بھاری برسات کے بعد کئی مقامات پر زمین کھسکنے اور کمپاونڈ کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں سے ایک بڑا حادثہ بنّور کے علاقے میں ماجد نامی شخص کے گھر پر پیش آیا ۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:42:41
کل رات روزیریو چرچ کے پاس پیش آئے ایک المناک حادثے میں دو ڈرائیور اس وقت اپنی جان گنوا بیٹھے جب وہ بھاری برسات کے دوران ٹوٹ کر گرے ہوئے بجلی کے تار کی زد میں آ گئے ۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:34:28
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ کے فائنل مٰں جگہ بنا لی ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:30:03
ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے کانگریس نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جس طرح سے لوگ وہاں کی بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں، اس سے واضح ہے کہ کانگریس 70 سے زیادہ سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 11:15:00
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں گرمی سے راحت مل جائے گی اور بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر نہیں رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے بدھ کو پیش گوئی کی کہ مغربی جزیرہ نما ساحل پر آئندہ 3-4 دنوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 10:55:03
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھ کے روز ایوان میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو حزب مخالف لیڈر کی شکل میں باضابطہ منظوری دے دی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس تعلق سے لوک سبھا جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ کے دستخط سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ راہل گاندھی کا حزب مخالف لیڈر کا درجہ 9 جون 2024 سے اثر انداز مانا جائے گا۔
View more
Thu, 27 Jun 2024 10:52:19
دستورِ ہند ملک کی ہر عوام کے لیے ایک پاکیزہ کتاب ہے۔ لوک سبھا انتخاب 2024 میں انڈیا بلاک کے لیڈران، خصوصاً راہل گاندھی نے اسی دستورِ ہند یعنی ہندوستانی آئین کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا تھا اور نتیجہ کار عوام نے کانگریس کی قیادت میں ایک مضبوط اپوزیشن کو لوک سبھا بھیجا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy