Mon, 08 Jan 2018 23:52:46
شام میں حکومت مخالف باغیوں کے زیرِ قبضہ شہر اِدلب میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 23:46:59
ایران میں حکومت نے نجی اور سرکاری پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان کی تدریس پر پابندی عائد کردی ہے۔ایران کی ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید ادھم نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 23:30:48
سابق وزیر اعلیٰ اورجنتا دل ایس کے قائد ایچ ڈی کمار سوامی نے میسور میں دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگلورو میں دیپک راؤ کے قتل کے لئے ایک بی جے پی کارپوریٹر نے کرایے کے قاتلوں کو سپاری دی تھی۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 23:25:18
الال کے قریب ناٹیکل میں ابراہیم حاجی جمعہ مسجد پر صبح کی اولین ساعتوں میں شرپسندوں کی طرف سے پتھراؤ کرکے کھڑکیوں کے شیشے، ٹیوب لائٹس اور بلب وغیرہ چکنا چور کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 20:57:58
موڈی گیری میں دھنیا(۲۰سال) نامی نوجوان لڑکی نے6جنوری کو سنگھ پریوار کے کارکنان کی دھمکی سے پریشان ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا ۔ اس ضمن میں بی جے پی یوامورچہ کے صدر انیل کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 16:26:17
وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 16:23:24
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کیخلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 16:17:47
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں اصلاحات لے کر آئیں گے، پھر کوئی یہ نہ کہے کہ ہم مداخلت اور تجاوز کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 16:13:48
فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیل میں مسلسل 17 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے 60 سالہ فلسطینی الشیخ رزق عبداللہ مسلم الرجوب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy