Mon, 08 Jan 2018 00:31:09
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسانوں کا ہر درد دور کیا جائے گا۔گنا کسانوں کی 30جنوری تک مکمل ادائیگی کی جائے گی۔14 دن کے اندر گنے کی ادائیگی کسانوں تک پہنچے گی۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 00:26:10
اتر پردیش میں بی جے پی حکومت بھگوارنگ کو لے کر ایکشن میں ہے۔یوگی کی انتظامیہ سرکاری رہائش گاہوں، بسوں، اسکولوں اور دفتروں کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 00:19:52
پونے پولیس کی طرف جگنیش میوانی کے خلاف ’اشتعال انگیز تقریر‘کے لیے مقدمہ درج ہونے پر، مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ایک جنوری کو پونے ضلع کے بھیما کوریگاؤں میں ہوئے تشدد کے لئے گجرات کا یہ رکن اسمبلی ذمہ دار نہیں ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 00:15:33
قومی دارالحکومت دہلی میں آج سرد ہواؤں نے کپکپی بڑھا دی ہے اگرچہ صبح کا کم از کم درجہ حرارت6.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کل4.2ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 00:11:18
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے اور پڑوسی ملک جموں وکشمیرکے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف اکسانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔
View more
Mon, 08 Jan 2018 00:05:36
ایک پرایک متنازعہ واقعات کے بعداب اترپردیش میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکر پر لگام لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم کے مطابق مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاؤڈاسپیکر ہٹائے جائیں گے۔
View more
Sun, 07 Jan 2018 23:54:05
جموں و کشمیر میں چار کرکٹ کھلاڑیوں کو بینڈپورہ ضلع میں کرکٹ میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کے قومی ترانہ کااحترام کرنے کے لیے گرفتار کیاگیاہے۔
View more
Sun, 07 Jan 2018 23:42:26
گوا میں لوگوں کو ان دنوں بیف کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کیونکہ گؤ رکشکوں کے استحصال کی وجہ سے تاجروں نے نزدیکی ریاست کرناٹک سے بیف منگوانا بند کردیا ہے۔
View more
Sun, 07 Jan 2018 23:33:16
یوپی ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹراورراجستھان میں بدعنوانی کے لگے الزامات سے آنکھ بندکی ہوئی بی جے پی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ بائیں پارٹی حکومت تریپورہ میں حکومت میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy