Sat, 20 Jan 2018 10:41:13
اس مرتبہ سفرحج کیلئے کرناٹک سے عازمین حج کا انتخاب کرنے ہفتہ 20 جنوری شام 6بجے ودھان سودھا کے بینکوئٹ ہال میں آن لائن قرعہ اندازی منعقد ہے ۔
View more
Sat, 20 Jan 2018 02:38:59
کٹے ویرا اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کا آج جمعہ شام سے یہاں ساگر روڈ پر گرو سدھیندرا کالج میدان میں بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں شاندار آغاز ہوا۔ تین روز ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں اول آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپئے نقدرقم سمیت ٹرافی اور رنرز آپ ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپئے نقد رقم مع ٹرافی دی جائے گی۔
View more
Fri, 19 Jan 2018 22:08:34
الیکشن کمیشن نے منفعت بخش عہدہ معاملے میں دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے۔کمیشن اپنی رپورٹ صدر رام ناتھ کووند کو بھیجے گا۔اب سب کی نظریں صدر لگی ہوئی ہیں، جو اس معاملے پر حتمی مہر لگائیں گے۔
View more
Fri, 19 Jan 2018 21:57:46
وی ایچ پی کے صدر پروین توگڑیا کی طرف سے حکومت پر ان کے خلاف سازش کرنے اور انکاؤنٹر کر نے کی سازش جیسے الزامات کے بعد نہ صرف آر ایس ایس بلکہ وی ایچ پی نے بھی پورے تنازعہ سے خود کو الگ کر لیاہے
View more
Fri, 19 Jan 2018 21:50:08
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو 6روزہ دورہ ہند کے بعد واپس آ گئے ہیں۔نئی دہلی سے نتن یاہو کا دورہ شروع ہواتھا جوآگرہ اوراحمد آباد کے بعدممبئی میں ختم ہوا۔
View more
Fri, 19 Jan 2018 21:44:48
اپنے متنازع بیانات کے لئے جانے جانے والے شنکرآچاریہ سوامی سوروپانندنے پھر ایک بار متنازعہ بیان دے کر ایک تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔انہوں نے مہاتما گاندھی کو بابائے قوم کہے جانے پراعتراض کیا ہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2018 21:39:02
مرکزی حکومت کے ذریعہ حج سبسڈی ختم کیے جانے پر، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سینٹرل سیکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مذہبی معاملات کو ان کے ماننے والوں پر چھوڑ دے اور ملک و بیرون ملک مختلف مذہبی اعمال پر دی جانے والی تمام مراعات کو ختم کرے۔
View more
Fri, 19 Jan 2018 21:34:58
بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم’’ ہیومن رائٹس واچ‘‘ نے ’ورلڈ رپورٹ 2018‘جاری کرتے ہوئے موجودہ مرکزی حکومت کے بارے میں سخت تبصرہ کیاہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2018 21:16:52
ضلع پنچایت کے سی ای او مسٹر ایل چندرا شیکھر نے کاروارآکاش وانی کے فون اِن پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا 18سال کی عمر کو پہنچنے والے ملک کے ہر باشندے کا یہ حق ہے کہ اس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو اور اسے حق رائے حاصل ہوجائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy