Wed, 25 Apr 2018 13:04:16
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک وین ڈرائیور نے شہر کے وسطی علاقے میں لوگوں کے ہجوم پر اپنی وین چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 13:01:35
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد ی افواج کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:50:06
مہاراشٹر پولیس کے 60 اسکواڈ کے ساتھ تصادم میں مارے گئے 15 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد ہونے کے ساتھ گڑھ چرولی تصادم میں مرنے والے نکسلیوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:46:10
پولیس نے آج بتایا کہ وہ ٹیلی فون بات اس بات چیت کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں سال 1998 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے معاملہ کے ایک مجرم ایک نقل و حمل کے ٹھیکیدار سے مبینہ طور پر یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:36:38
سپریم کورٹ نے تہلکہ میگزین کے سابق چیف ایڈیٹر ترون تیج پال کے خلاف جنسی تشدد معاملہ کی سماعت نو مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:30:25
سپریم کورٹ نے موت کی سزا کے طریقوں کو لے کر دائر درخواست پر منگل کو سماعت کی۔اس دوران مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کہا کہ لیتھل انجکشن کے ذریعے موت کی سزا پھانسی کے مقابلے بہت ظالمانہ ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:25:18
سیلنگ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی کی 1797غیر قانونی کالونیوں میں تعمیراتی کاموں پر روک لگانے کی ہدایات دی ہیں۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:14:49
جنسی استحصال معاملے میں آسارام سمیت 3ملزموں کوقصوروارقراردیاگیاہے، جبکہ 2 ملزموں کوبری کردیاگیاہے۔ جسٹس مدھوسودن شرما نے جودھپور جیل میں فیصلہ سنایا۔ کورٹ میں قصورواروں کی سزاپربحث جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy